خودکشی کی کوشش کرنے والے لوگ جو بعدازاں ارب پتی بنے

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فیصل ظفر/عاطف راجا۔۔۔۔۔۔۔۔
شہرت، عزت اور دولت یہ سب مختلف شعبوں میں شہرت حاصل کرنے والے افراد کو حاصل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد اپنی پسندیدہ سیلبرٹیز قسمت پر رشک کرتے ہیں۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اوپر سے جگمگاتے چاند کی طرح ان کی سطح یعنی اندر تکالیف اور مایوسی کا کیا عالم ہوتا ہے وہ بہت کم لوگ ہی جان پاتے ہیں۔

اور دنیا میں کروڑوں افراد کے لیے قابل رشک یہ معروف شخصیات ذاتی زندگی میں دکھوں سے چور ہوکر اپنی زندگی اپنے ہاتھوں لینے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

ایسے ہی چند معروف شخصیات کے بارے میں جانیں جنھوں نے خودکشی کی کوشش کی تاہم دوستوں نے یا قسمت نے انہیں بچالیا۔

گرودت
گرودت کی فلم پیاسا دنیا کی سب سے سو عظیم ترین فلموں میں شامل ہے اور اداکاری، ہدایتکاری اور پروڈیوسر کے طور پر ان کی کامیابی مثالی تھی مگر ان کی ماں نے 1978 میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خودکشی کی تھی اور اس وقت دیو آنند انہیں روکنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

مائیک ٹائیسن
مائک ٹائیسن نے اپنی زندگی کے خاتمے کی کوشش باکسنگ کریئر میں ناکامی کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوکر کی اور بچنے کے بعد منشیات کے عادی بن گئے، تاہم اب وہ ان تمام عارضوں پر قابو پاکر خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔

شہزادی ڈیانا
شہزادی ڈیانا نے شہزادے چارلس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے زیادہ نقصان نہیں ہوسکا مگر ان کی زندگی کچھ عرصے بعد ایک ٹریفک حادثے میں ختم ہوگئی۔

انجلینا جولی
انجلینا جولی اپنے لڑکپن اور بیس سال کی عمر کے علاوہ اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش اور ماں کی اچانک ہلاکت پر ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، اسی مایوسی کی انتہا میں وہ اپنے جسم پر تیزدھار آلے سے کٹ لگانے کی عادت میں مبتلا ہوگئی تھی، ہولی وڈ اسٹار کے بقول کچھ وجوہات کی بناء پر اپنے جسم کو کاٹنا اور تکلیف سے مجھے زندگی کا احساس ہوتا تھا۔

جے کے رولنگ
مقبول ترین ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کو بھی اس وقت شدید ڈپریشن کا سامنا ہوا جب وہ عملی زندگی میں کامیابی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے تھک گئی تھیں، اس کے نتیجے میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی مگر انہیں بروقت بچالیا گیا۔

الزبتھ ٹیلر
الزبتھ ٹیلر ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ اور انہیں قلوپطرہ بھی کہا جاتا تھا مگر مقبولیت کے آسمان پر بھی انہوں نے زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، جس کی وجہ ان کی ازدواجی زندگی کی پیچیدگیاں تھیں۔

ہیلے بیری
اپنے ایک انٹرویو میں ہولی وڈ اداکارہ ہیلے بیری نے انکشاف کیا تھاکہ ڈیوڈ جسٹس سے شادی کے خاتمے پر انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی، ہیلے بیری کے بقول "میں گاڑی چلاکر اس میں بیٹھ گئی اور میں جانتی تھی کہ اس میں گیس گھس رہی ہے اسی وقت میری ماں مجھے تلاش کرتی ہوئی وہاں آگئی اور میری زندگی بچ گئی”۔

بریٹنی اسپئرز
معروف گلوکارہ بریٹنی اسپئرز کی زندگی پر سامنے آنے والی ایک کتاب میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انہوں نے 2006 میں دو بار خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم خوشی قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہیں۔

ڈریو بیری مور
امریکی اداکارہ، ماڈل، فلمساز اور مصنفہ ڈریو بیری مور نے چودہ سال کی عمر میں چھری سے اپنی کلائیاں کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم گھروالوں کی بروقت مداخلت سے جان بچالی گئی۔

اوئن ولسن
ہولی وڈ اداکار اوئن ولسن نے میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 میں اپنی کلائیاں کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

پیرس جیکسن
مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کو 2013 میں حالت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پتہ چلا کہ انہوں نے اپنی جان اپنے ہاتھوں لینے کی کوشش کی تھی تاہم بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے زندگی بچ گئی۔

جونی کیش
معروف امریکی گلوکار جونی کیش اپنے عہد کے لیجنڈ قرار دیئے جاتے ہیں، تاہم 1969 میں وہ منشیات کے استعمال کے عادی ہوگئے تھے اور اسی دوران انہوں نے خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی۔

والٹ ڈزنی
ڈزنی اسٹوڈیو کے بانی اور مکی ماﺅس جیسے کردار کو تخلیق کرنے والے والٹ ڈزنی نے 31 سال کی عمر میں منشیات اور الکوحل کے ذریعے خودکشی کی کوشش کی، تاہم خوش قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی کامیابی کا حصول ممکن بنایا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں