کورونا وائرس

کورونا وائرس: امریکی اور یورپی ممالک سب سے زیادہ متاثر

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ان دنوں کورونا وائرس کے نتیجے سب سے زیادہ مغربی ممالک متاثر ہورہے ہیں۔ ان دنوں دنیا بھر میں کورونا سے، سب سے متاثر ہونے والے 10 ممالک میں سوائے ایران کے سب مغربی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روزسب سے زیادہ کورونا کیسز امریکا میں سامنے آئے جن کی تعداد10,168 ہے، اس اعتبار سے دوسرے نمبر پر سپین ہے جہاں 6,368 کیسز سامنے آئے، تیسرے پر اٹلی (4,789)، چوتھے پر جرمنی (4,183)، پانچویں پر فرانس (3,838)، چھٹے پر ایران (1,411)، ساتویں پر سوئٹزرلینڈ،(1,321)، آٹھویں پربرطانیہ (967)، نویں پر آسٹریا (892)، دسویں پرکینیڈا (621 ) ہے۔

جس رفتار سے امریکا میں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں، خدشہ ہے کہ آنے والے تین یا چار دنوں میں وہ مجموعی طور پر چین سے بڑھ جائیں گے، یادرہے کہ چین میں کورونا وائرس کا طوفان خاصی تک تھم چکا ہے۔ گزشتہ روز چین میں محض 78افراد متاثر ہوئے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 601 ہوئیں، دوسرے نمبر پر سپین میں 539، تیسرے نمبر پرفرانس میں 186، چوتھے نمبر پر امریکا میں 140، پانچویں نمبر پر ایران میں 127، چھٹے نمبر پر برطانیہ میں 54، ساتویں نمبر پرنیدرلینڈ میں 34، آٹھویں نمبر پر جرمنی میں 29، نویں نمبر پر سوئٹرزلینڈ میں 22 اور دسویں نمبر پر بلجئیم میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔

دیگر ممالک میں
ڈنمارک میں گیارہ
پرتگال اور برازیل میں سے ہر ملک میں نو
فلپائن میں آٹھ،

چین، جنوبی کوریا اور ترکی میں سے ہر ملک میں سات
سویڈن اور ملائشیا میں سے ہر ملک میں چھ،
آسٹریا اور، مصر میں سے ہر ملک میں پانچ،

کینیڈا، ایکواڈور اور رومانیہ میں سے ہر ملک میں چار،
ناروے، انڈیا، پانامہ اور عراق میں سے ہر ملک میں تین،
آئرلینڈ، یونان، ہنگری اورالبانیہ میں سے ہر ملک میں دو

جاپان، پولینڈ، چلی، انڈونیشیا، سلوانیہ، میکسیکو، کولمبیا،سربیا، شمالی مقدونیہ، نائیجیریا، بنگلہ دیش، ڈی آر سی،پرٹورائس، گھانا، مونٹی نیگرو، زمبابوے، گیبمیا اور پاکستان میں ایک، ایک فرد جاں بحق ہوا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں