نوجوان لڑکا اور لڑکی درخت کے سائے تلے بیٹھے گفتگو کررہے ہیں

آئندہ سالوں میں کون سی نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سہیل بلخی۔۔۔۔۔
آج سے کچھ سالوں بعد ایک ایک کر کے پرانے پیشے، پرانی ملازمتیں ختم ہوتی رہیں گی ۔۔نئی ملازمت اور نئے پیشے ان کی جگہ لیتے جائیں گے۔۔۔آپ چاہیں یا نہ چاہیں، مانیں یا نہ مانیں زمانہ آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ تیزی سے بدل رہا ہے ۔۔۔

cutting edge development پر دنیا بھر کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کی نظریں ہونے کے باوجود زیادہ واضح نہیں کہ کون سی نئی ملازمتیں ہوں گی جو پرانی ملازمتوں کی جگہ لیں گی۔ آسٹریلیا کی دو یونیورسٹیوں نے فورڈ موٹر کے ساتھ مل کر اس پر تحقیق شروع کردی ہے کہ آئندہ سالوں میں کون سی نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ریسرچ کے بعد وہ 100 ایسی ممکنہ نئی ملازمتوں کی فہرست بناچکے ہیں جو آج وجود نہیں رکھتیں مگر آنے والے وقت کی ضرورت ہیں۔ یہ فہرست بڑھتی جائے گی اور بدلتی جائے گی مگر جو بچے آج اسکول کالج جارہے ہیں ان کے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو بدلتی دنیا کا پہلے سے اندازہ کرکے اپنے نصاب اور طریقہ تعلیم کو تیزی سے بدلنا لازم ہوگا

ورنہ پاکستان جیسا ملک نہ بے روزگاری کا کوئی بڑا سیلاب برداشت کرسکتا ہے نہ اپنی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے غیرملکی ورکرز درآمد کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

ہماری 70 فیصد یوتھ سوشل میڈیا پر صرف آوے ہی آوے اور زندہ باد مردہ باد پر لگی ہے ۔۔نہ رہنمائوں کو ان کی بربادی پر دکھ ہے نہ والدین اور اساتذہ کو کوئی سینس کہ نئی ٹیکنالوجیز اور نئی ملازمتوں کے حوالے سے ساری دنیا اس وقت برابر کھڑی ہے جو چاہے دوڑ لگا دے ۔۔

جو پہلے دوڑا وہ آگے ہی آگے جائے گا۔۔۔یہی وقت ہے کہ ہماری ریسرچ اکیڈمیاں، یونورسٹیاں اور انڈسٹری لیڈرز مل کر بیٹھیں۔ چھوٹے اور معمولی اختلافات کو بھلا کر قومی جذبے سے پاکستان 2030 یا پاکستان 2040 کا خواب دیکھیں، کانفرنسیں بلائیں اور سب مل کر اسے دنیا کے صف اول کا ملک بنا دیں۔

اگر سوتے رہے اور اور سوشل میڈیا پر بغداد کے مناظر ہی چلتے رہے تو حشر کچھ ان سے مختلف نہیں ہوگا۔ انٹر نیٹ پر سیکھنا،کورسز کرنا بہت آسان اور سستا ہے ،جو چاہیں جہاں سے دل کرے سیکھیں۔

مستقبل کی 100 ممکنہ ملازمتوں کو اپنے بچوں اور دوستوں سے شئیر کیجیئے اور جو جس شعبے کا فرد ہے وہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی سمت میں اپنی استعداد اور معلومات بڑھائے کہ اسکے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

مستقبل میں برسرروزگار وہی رہے گا جو ساری زندگی طالب علم بننے کو تیار ہوگا۔۔ہر سال دو سال بعد اس cutting edge development کے نتیجے میں خود کو reskill کرنا ہی ہوگا۔

Technology jobs

Additive manufacturing engineer
Automation anomaly analyst
Biomimicry innovator
Bioprinting engineer
Chief digital augmentation officer
Child assistant bot programmer
Digital implant designer
DigiTech troubleshooter
Energy and data systems installer
Ethical hacker
Gamification designer
Integrated home technology brokers
Machine-learning developer
Mechatronics engineer
New materials engineer
Quantum computer programmer
Robot ethicist
Robot mechanic
Satellite network maintenance engineer
Shadowtech manager
Smart dust wrangler

People jobs

100-year counsellor
Aesthetician
Aged health carer of the future
AI educator
Community support worker
Cross-cultural capability facilitators
Cyborg psychologist
Decision support worker
Digital memorialists and archivists
Displaced persons re-integrator
Drone experience designer
Early childhood teacher
Lifelong education advisor
Local community co-ordinator
Nostalgist
Personal brand manager & content curator

Business and Law jobs

AI intellectual property negotiator
Blockchain talent analyst
Chief ethics officer
Community farm finance broker
Drone airspace regulator
Fusionist
Innovation manager
Personalised marketer
Real-virtual transfer shop manager
Sharing auditors
Trendwatcher

Environment jobs

Aged persons
climate solutions consultant
De-extinction geneticist
Digital apiarist
Entomicrobiotech cleaners
Flood control engineer
Integrated ecology restoration worker
Waste reclamation and upcycling specialist
Water management specialist
Weather control engineer

Urban jobs

Automated transit system troubleshooter
Autonomous vehicle profile designer
Biofilm plumber
Biometric security solutions engineer
Human habitat designer
Integrated energy systems strategist
Massive 3D printed building designer
Net positive architect
Regional community growth co-ordinator
Sustainable energy solutions engineer

Agriculture jobs

Agroecological farmer
Bio-jacker
Cricket farmer
Farm safety advisor

Space jobs

Offworld habitat designer
Terraforming microbiologist

Health jobs

Data-based medical diagnostician
Genetics coach
Health shaper
Memory optimiser
Nanomedical engineer
Nutri-gutome consultant
Virtual surgeon

Data jobs

Algorithm interpreter
Behaviour prediction analyst
Data commodities broker
Data farmer
Data privacy strategist
Data storage solutions designer
Data waste recycler
Forensic data analyst
Freelance virtual clutter organiser
Predictive regulation analyst

Experience jobs

Analogue experience guide
Food knowledge communicator
Haptic technology designer
Media remixer
Multisensory experience designer
Space tourism operator
Sportsperson of the future
Swarm artist
Virtual and augmented reality experience creator
Virtual assistant personality designer


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں