البرٹا، کینیڈا

اسے رنگ اچھے لگتے تھے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

دعا عظیمی/ تصاویر: فرحت افزا

اسے رنگ اچھے لگتے تھے،
دولہن کے عارض پہ حیا کےرنگ،
ہیر کے مزار پہ وفا کے رنگ
قیدیوں کے ماتھے پہ حبس بے جا کے رنگ
مزدور کے دامن پہ حسرت سیاہ کے رنگ،
شام کی تنہائی میں ذات کے رنگ،
سیاہ بال کھولے اداسیوں کے چہرے پہ دعا کے رنگ،

فرحت افزا، فوٹو گرافر

شاید اس نے سارا بچپن رنگوں کو جمع کرنے ساری جوانی رنگوں کو سمیٹنے میں لگا دی تھی۔
ہجرت سے پہلے وہ اپنی مٹھی کھول دینا چاہتی تھی،
وہ اپنا دامن جھاڑ دینا چاہتی تھی،
وہ خالی ہاتھ آئی تھی اور خالی ہاتھ ہی جانا چاہتی تھی۔

اسے معلوم تھا جانے والے کو سفید رنگ اوڑھنا ہوتا ہے،
اسے معلوم تھا خاکی رنگ سے بڑا کوئی رنگ نہی،

اب اس نے اپنے سبز مقدس صفحوں میں رکھے مور کے پر پڑھنے والے بچوں کو دان کر دیے تھے
اب اس نے شاعری کی کتابوں میں مرجھائے پھولوں کو مٹی میں دفن کر دیا تھااور تتلیوں کے پروں میں خود کو باندھ کر ہوا برد کر دیا تھا

ہوا نے سارے رنگوں کے گہنے پھولوں کو لوٹا دیے تھے،
خاکی رنگ دھنک رنگ لپیٹے مسکرا رہا تھا۔

البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا
البرٹا، کینیڈا

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

6 پر “اسے رنگ اچھے لگتے تھے” جوابات

  1. Dr. K. Sohail Avatar
    Dr. K. Sohail

    ؎ رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے۔۔۔خالد سہیل

    1. منیرفراز Avatar
      منیرفراز

      رنگوں کی علامتوں سے چند سطروں میں ایک خوبصورت تمثیل لکھ دی یہی قلمکار کا اعجاز ہے

    2. Farhat Afza Avatar
      Farhat Afza

      Thank you very much

    3. Farhat Afza Avatar
      Farhat Afza

      A lot of thanks

  2. rizwanafarooq Avatar
    rizwanafarooq

    انسانیت کے لیے فطرت سے محبت کے پیامات بھر کےتسکین کے مدارج طے کراتی تصاویر

  3. Ibn-e-fazil Avatar
    Ibn-e-fazil

    نہیں معلوم کہاں سے اترتے ہیں ایسے مسحور کن لفظ اور ایسے خیرہ کرنے والے رنگ. بہت ستائش