ایک حرف جو امریکی ریاستوں کے ناموں میں شامل نہیں، بوجھیں تو جانیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مدیحہ مدثر۔۔۔۔۔۔
آج کیوں نہ ہلکی سی ایک ذہنی آزمائش ہی ہوجائے جو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ پُرلطف بھی ہے۔ ذراجلدی سے اپنے ذہن میں امریکا کی تمام ریاستوں کو لائیں۔

ارے بھئی! اگر نہیں گئے تو کیا ہوا؟ آپ کو اتنا علم ضرور ہوگا کہ امریکا کی پچاس ریاستیں ہیں۔اب ذرا ان کے ناموں پہ غور کریں تو ایک بہت مزے کی حقیقت سامنے آئے گی۔ اُن پچاس ریاستوں میں انگریزی کے سارے حروف تہجی موجود ہیں لیکن صرف ایک نہیں ہے۔
اب ذرا بوجھیں کہ وہ کون سا حرف ہے؟ شاید آپ کو تھوڑی سی ذہنی مشقت کے بعد اس کا درست جواب مل جائے گا۔

چلیں ! اب ہم آپ سب کے متوقع اندازوں کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔اگر آپ کے ذہن میں J اور Z آیا تھا تو آپ کافی حد تک اپنے اندازے میں ٹھیک تھے کیونکہ جو چیز بار بار تکرار کے ساتھ نہ استعمال ہوئی ہو وہ بھی محسوس نہیں ہوتی۔اور یہ دو حروف صرف نیو جرسی اور ایریزونا کی ریاستوں میں استعمال ہوئے ہیں۔

چند مزید ایسے حروف ہیں جو ایک سے دو بار استعمال ہوئے ہیں۔۔۔مثلا Alabama اور Nebraska صرف ان دو ریاستوں میں آپ کو B کا حرف ملے گا۔ کیلی فورنیا اور فلوریڈا کے علاوہ آپ کو کسی ریاست کے نام میں F نہیں ملے گا۔

اگر آپ کا اندازہ X تھا تب بھی آپ صحیح جواب کے کافی حد تک قریب تھے کیونکہ X صرف میکسیکو اور ٹیکساس میں پایا جاتا ہے ۔آپ کو حیرت ہوگی کہ صرف P ایسا حرف ہے جو مندرجہ ذیل ریاستوں میں پانچ بار استعمال ہوا ہے:
Pennsylvania
New Hampshire
Mississippi

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے P پانچ بار استعمال ہوا۔ تاہم اگر کولمبیا اور Puerto Rico امریکہ کی اکیاون اور باون نمبر ریاست بن جاتی ہیں تو ہم B,F,P کو ان میں دیکھ سکیں گے لیکن اگرکوئی حرف تہجی نہیں ملے گا تو وہ ہوگا کیو(Q) جو کسی امریکی ریاست کے نام میں نہیں ملے گا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

2 پر “ایک حرف جو امریکی ریاستوں کے ناموں میں شامل نہیں، بوجھیں تو جانیں” جوابات

  1. عنایت اللہ کامران Avatar
    عنایت اللہ کامران

    زبردست معلومات.

  2. yasir Avatar
    yasir

    very good