خود اعتمادی سے بھرپور نوجوان لڑکی

خود اعتمادی پیدا کرنے اور بڑھانے کے لئے یہ چھ کتابیں پڑھیے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جویریہ ریاض :

خود اعتمادی ہماری کامیابی میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ تاریخ کے اکثر کامیاب لوگوں نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے عملی زندگی میں خود اعتمادی (دوسرے لفظوں میں کانفیڈینس) اہم عنصرہے ۔آپ کی خود اعتمادی آپ کے بر وقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے ، یا پھر یوں کہہ لیں کہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کےلئے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہے ، اس لئے خوداعتمادی بڑھانے کرنے کےلئے وقت نکالنا ضروری ہے۔ خوداعتمادی پیدا کرنے اور اسے بڑھانے کے موضوع پہ لوگوں نے جو کتابیں لکھی ہیں وہ ناقابل یقین انداز میں آپ میں تبدیلی کا سبب بنتی ہیں۔ اگر آپ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کے خواہاں ہیں تو درج ذیل کتابیں آپ کےلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں :

اول:Feel the fear and do it anyway
Susan Jeffers
اس کتاب کے ذریعے آپ سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح خود اعتمادی کی کمی کے باعث جنم لینے والے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اس میں بیان کردہ طریقے آپ کو کم مدت میں خوداعتمادی کو پروان چڑھانے کے قابل بناتے ہیں۔

دوم: How to stop worrying and start living
Dale Carnegie
اس کلاسک کام کے ذریعے ڈیل کارنیگی(مصنف ) نےساٹھ لاکھ سےزائد افراد کو خوف ختم کرنے اور پریشانی سے پاک زندگی گزارنے میں مدد دی ہے، اس کتاب میں بیان کردہ عملی فارمولے، خود اعتمادی کی تعمیر میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سوم:Unstoppable confidence
Kent Sayre
یہ کتاب کمیونیکیشن، ذاتی ترقی اور سائیکالوجی ٹریٹمنٹ سے متعلقہ عملی طریقے بتاتی ہے ، اور آپ کو زندگی بدل دینے والے نقطہ نظر سے آگاہی دیتی ہے۔

چہارم:How to talk to anyone
(Leil Lowndes)
چونکہ ہر کوئی لوگوں سے بات چیت کرنے کے ہنر سے آشنا نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ ہر کسی کو آسان لگتا ہے، یہ کتاب اپنے قارئین کو موثر تکنیکس فراہم کرتی ہے جو ماسٹر ٹاک میں ماہر بنانے کے ساتھ ساتھ باڈی لینگوئج کی تعمیر میں بھی مدد دیتی ہے۔

پنجم : The magic of thinking big
David Schwartz ph.D
مصنف نے ان چند ایک شعبوں کی نشان دہی کی ہے جن کے ساتھ، زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے تعلق بنائے رکھنا ضروری ہے۔ مزید برآں یہ آپ کو اپنے رویوں سے نمٹنا سکھاتی ہے اور آپ کو اپنے مقاصد کے حصول کے مزید قریب کرتی ہے۔

ششم:How to develope self confidence and influence people by public speaking
Dale Carnegie
ایسے لوگ جو اپنی خوداعتمادی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں، اس کتاب سے استفادہ کرتے ہیں ، اس میں فراہم کردہ تدابیر آپ کو اپنی یادداشت بڑھانے، ابلاغ کو موثر بنانے اور اسے لوگوں کےلئے دلچسپ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی جن سے آپ گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں