داستانِ حرم سرا، کتاب، انگلش سے اردو ترجمہ

داستانِ حرم سرا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عثمانی سلطان عبدالحمید ثانی کے حرم کی ان کہی داستان

سلطان کی محبوبہ نشاط سلطانہ کے قلم سے

نشاط خانم جارجیا کے ایک مسلمان قبیلے کے سردار کی لڑکی تھی۔ خوبصورت، سمن بر، پری پیکر۔ اس کے جمال و رعنائی کو آسمان کے تارے جُھک جُھککر دیکھتے تھے۔ اس کی برنائی اور زیبائی کے سامنے چاند ماند تھا۔ وہ شہسوار تھی، قادر انداز تھی۔ وہ وادیوں کی سیر کرتی، کوہستانی علاقوں میں بُوئے گل کی طرح عنبر افشانی کرتی لیکن ایک روز اس کی شاندار حویلی پر قزاقوں نے حملہ کیا۔

وفادار اور جاںنثار خادمائوں اور غلاموں نے خون کے آخری قطرے تک حقِ وفا نبھایا۔ خود نشاط خانم آخر وقت تک بندوق اور پستول چلاتی رہی۔ آخر وہ گرفتار کر لی گئی۔ گرفتار ہو کر غلاموں کے بازار میں پہنچی، نیلام ہوا، اور سَو اشرفی میں وہ خرید لی گئی۔ وہ قسطنطنیہ لے جائی گئی جو خلافتِ عثمانیہ اور حکومتِ ترکیہ کا پایۂ تخت تھا۔ یہاں وہ حَرم سرا میں باندی کی حیثیت سے داخل ہوئی اور ایک روز سلطان عبدالحمید ثانی کی منظورِ نظر بن کر نہ صرف حَرم سرا کی ملکہ، بلکہ سارے مُلک کی فرماںروا بن گئی۔

قسمت کا کھیل! …..عثمانی سلطان اور اس کی حَرم سرا کے بارے میں افواہوں، سازشوں اور جھوٹ پر مبنی بہت سی داستانیں انگریزوں نے لکھی ہیں، جن کا ایک حرف بھی سچ نہیں۔ نشاط سلطانہ نے اپنی سرگزشتِ حیات "My Harem Life” کے نام سے لکھی ہے جو دلچسپ بھی ہے، سبق آموز بھی اور عبرت انگیز بھی! یہ ناول بھی ہے اور تاریخ بھی!

ناول سے زیادہ دلچسپ اور تاریخ کی طرح مستند! اس میں محلات کی سازشیں، حَرم سرا کی زندگی، ترکوں میں آزادی اور استقلال کی تحریک، سلطان کی معزولی، نئی حکومت کے قیام اور نئی ترک عورت کی کہانی نشاط خانم نے لکھ کر قلم توڑ دیا ہے۔ کتاب اتنی دلچسپ ہے کہ ایک مرتبہ شروع کرنے کے بعد ختم کیے بغیر چین نہیں آ سکتا۔ (رئیس احمد جعفری)

✍️ داستانِ حرم سرا
عثمانی سلطان عبدالحمید ثانی کے حرم کی ان کہی داستان
سلطان کی محبوبہ نشاط سلطانہ کے قلم سے
ترجمہ: رئیس احمد جعفری
تسہیل و نظرثانی: سلمان خالد
ناشر: بک کارنر، جہلم
اشاعت: یکم مئی ۲۰۲۰ء
کوالٹی : اعلی معیاری آرٹ پیپر
👈 قیمت 900 روپے | فری ہوم ڈلیوری

یہ خوبصورت کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ، پتہ اور رابطہ ہمیں لکھ بھیجیے اور یا ہمارے وٹس اپ نمبر 03144440882 پر میسج کریں، اور تین سے چار روز میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت حاصل کریں، ڈلیوری چارجز بالکل بھی نہیں!
ناشر: بک کارنر www.bookcorner.com.pk

شورُوم: اقبال لائبریری روڈ، بک سٹریٹ، جہلم، پاکستان
فون نمبر 0544614977، 0544278051
وٹس اپ نمبر 03144440882
یوٹیوب چینل: www.youtube.com/bookcorner


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں