"غم نہ کریں"کتاب ٹائٹل سفید رنگ میں

دیکھتے ہی دیکھتے دس لاکھ کی تعداد میں فروخت ہونے والی کتاب

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر عائض القرنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کتاب ایک سنجیدہ تحقیقی اور جاذب نظر مطالعہ ہے۔ انسانی زندگی کا المیہ اس کا موضوع ہے، جس میں انسان کو اضطراب و قلق، حیرانی و سرگشتگی، عدم اعتماد و بدشگونی، رنج و فکر، تنگ دلی و مایوسی، ناکامی اور نامرادی جیسی نفسیاتی کیفیات سے سابقہ پڑتا ہے۔

یہ کتاب وحی الٰہی کے نور، سنت کی رہنمائی اور انسانی فطرت سلیمہ کے بہترین تجربوں، زندہ مثالوں خوشگوار قصوں اور دل فریب ادب کی روشنی میں زمانہ کی مشکلات و مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔

اس میں صحابہ کرام کے اقوال، تابعین عظام کے نصائح، بڑے شعرا کے لطیف اشعار، نامور اطبا و حکما کے مشوروں اور سائنس دانوں کی رہنمائی سے بھی فیض اٹھایا گیا ہے۔ بیچ بیچ میں مشرق و مغرب اور قدیم و جدید کی وہ باصواب تحقیقات بھی پیش کر دی گئی ہیں جو ذرائع ابلاغ، اخبارات و رسائل، خبرناموں، ضمیموں اور سہ ماہی مجلّوں میں شائع ہوتی رہی ہیں۔

کہا جا سکتا ہے کہ یہ کتاب ایک لطیف معجون مرکب ہے جسے آزمودہ نسخوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اختصار کے ساتھ قاری کے لیے اس کا پیام یہ ہے کہ ’’مطمئن و شاداں رہیں، خوش ہوں، اُمید رکھیں اور غم نہ کریں۔‘‘

انسانی زندگی کو خوشگوار کیسے بنایا جائے؛ اس پر بہت لکھا جا رہا ہے اس کتاب کے ساتھ ہی سینکڑوں رسالے منظر عام پر آ چکے ہوں گے تاہم اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہر صاحب عقل سلیم اور اہل دل کے لیے کھلا خط ہے۔

ایک ٹوٹے اور درد مند دل سے یہ صدائیں نکلی ہیں جو الفاظ میں ڈھل گئی ہیں۔ یہ كتاب متنبّی کے اس شعر کے مطابق ہو گئی ہے جس کا مفہوم یہ ہے:
’’تم عاشق زار کو ملامت کا حق اس وقت تک نہیں رکھتے جب تک اس کی طرح عشق پیچاں تمہاری بھی رگ رگ میں نہ اُتر جائے۔‘‘
بار الٰہ! اس چھوٹے سے کام اور معمولی سی محنت کو قبول فرما تو عظیم و جلیل ہے تو ہی معبود برحق ہے۔

غم نہ کریں | شاہکار عربی کتاب "لاتحزن” کا اُردو ترجمہ
تالیف: ڈاکٹر عائض القرنی | مترجم: غطریف شہباز ندوی

ضخامت 550 صفحات | آرٹ پیپر کوالٹی | گفٹ ایڈیشن
قیمت 1200 روپے | خصوصی رعایتی پیکج کے ساتھ
رعایتی قیمت 999 روپے صرف | فری ہوم ڈلیوری | کیش آن ڈلیوری

یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ، پتہ اور رابطہ نمبر وٹس اپ نمبر پر میسج کریں، اور چار سے پانچ روز میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت حاصل کریں، ڈلیوری چارجز بالکل بھی نہیں-

پبلشر: بک کارنر Book Corner Showroom
پتہ: اقبال لائبریری روڈ، بک سٹریٹ، جہلم، پاکستان
فون نمبر 0544614977، 0544621953
وٹس اپ نمبر 03215440882


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں