امجد اسلام امجد کی کتاب "سچ کی تلاش" کا ٹائٹل

سچ کی تلاش میں: امجد اسلام امجد کے تنقیدی مضامین

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

چند برس قبل مختلف ملکوں، زمانوں اور زبانوں کے ’’اقوالِ زریں‘‘ اور دانش پاروں کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک کمال کی بات نظر سے گزری جس کا مفہوم یہ تھا کہ ’’سچ ہوتا ہے اور جھوٹ گھڑنے پڑتے ہیں‘‘ ۔

اس قول کے محدب عدسے سے بالخصوص ادب سے متعلق تنقیدی تحریروں پر نظر ڈالی تو اس بات کے معانی نیل سے تابخاک کاشغر پھیلتے ہی چلے گئے۔ گروہ بندی، کم علمی، نظریاتی تنگ نظری، اندھی تقلید اور ذاتی پسند ناپسند کی پیدا کردہ بے انصافی پر مبنی ایسی ایسی آرا قدم قدم پر نظر آئیں کہ معاملہ سچ اور جھوٹ کے بجائے جھوٹ اور افترا پردازی کے مابین گردش کرنے لگا اور سچ ایک طرح سے استثناء کی صورت اختیار کر گیا۔

تعارفی مضامین، فلیپس اور دیباچوں وغیرہ میں تو غیر ضروری یا مبالغے کی حدوں کو چھوتی ہوئی تعریف کسی حد تک سمجھ میں آتی ہے کہ اس کا تعلق ہماری نیم پختہ ادبی روایت اور عمومی ماحول سے ہے مگر خالص اور باقاعدہ تنقیدی حوالے سے لکھے گئے مضامین میں یہ روش افسوس ناک اور گمراہ کن ہونے کے ساتھ ساتھ تباہ کن بھی ہے۔

یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ سچ ہوتا ہے اور اسے جھوٹ کی طرح گھڑا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اس میں ’’اپنا اپنا سچ‘‘ والی وہ رعایت ہوتی ہے جسے کئی اور شعبوں میں بلادھڑک استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کتاب میں شامل مضامین تنقیدی اصطلاحات کے حوالے سے مختلف پہچانوں کے حامل ہو سکتے ہیں لیکن جہاں تک ’’سچ کی تلاش‘‘ کا تعلق ہے وہ ا میں ایک قدرِ مشترک کی طرح شامل اور جاری و ساری ہے۔

زیادہ تر مضامین تاثراتی اور شخصی حوالے سے قلم بند کیے گئے ہیں، یعنی قدرے طویل اور باقاعدہ تنقیدی انداز میں لکھی گئی تحریریں تعداد میں نسبتاً کم ہیں جبکہ اُن کا زمانۂ تحریر بھی چار دہائیوں سے کچھ زیادہ دورانیے پر مشتمل ہے۔
(امجد اسلام امجد)

سچ کی تلاش میں | تنقیدی مضامین | امجد اسلام امجد
دنیا کے بہترین کاغذ پر دلکش اشاعت
قیمت 900 روپے | فری ہوم ڈلیوری | کیش آن ڈلیوری

یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ، پتہ اور رابطہ نمبر میسنجر یا وٹس اپ نمبر پر میسج کریں، اور چار سے پانچ روز میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت حاصل کریں، ڈلیوری چارجز بالکل بھی نہیں-

پبلشر: بک کارنر Book Corner Showroom
پتہ: اقبال لائبریری روڈ، بک سٹریٹ، جہلم، پاکستان
فون نمبر 0544614977، 0544621953
وٹس اپ نمبر 03215440882
ویب سائٹ: www.bookcorner.com.pk


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں