عقیدہ ختم نبوت پرسیدابوالاعلیٰ مودودی کی کتابیں

عقیدہ ختم نبوت: جُوش کے ساتھ ہوش عطا کرنے والی کتابیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سرورِ کائنات، امامُ الانبیاء، محمدِ مصطفیؐ، خاتم النبین حضرت محمدﷺ کی ذات گرامی ہر مسلمان کے لئے خواہ مشرق میں رہتا ہو یا مغرب میں، ہر دور میں منبع نُور، ہدایت و رہنمائی ہے۔ اِس لئے ایک مسلمان کی سی زندگی بسر کرنے کے لیۓ ہر لمحہ، ہر قدم پر اور زندگی کے ہر شعبے میں اسوہ رسولﷺ کی معلومات نہایت ضروری ہیں۔

عقیدہ ختم نبوت دراصل اِسلام کی بنیاد ہے اور اس پر یقین رکھے بغیر مسلمان ہونا ناممکن ہے۔ آپ اس بات سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فتح مکہ کے وقت ابنِ خطل (گستاخ رسول) جو خانہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا تھا، رحمت اللعالمینﷺ نے اُس کو قتل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ (مسلم۔ کتاب الحج، حدیث: 3312)۔

مُلک بھر میں حالیہ واقعات اور قادیانیوں، نام نہاد سکالرز، دیسی لبرلز، مُوم بتی مافیا اور اس مُلک کے اِسلامی تشخص کو متنازعہ اور کمزور بنانے اور ختم کرنے والے حضرات کے خلاف جو مہم چلی ہے، اُس میں الحمدللہ ”بُکس آن وہیلز“ نے وسیع پیمانے پر عوام الناس کو شعوری اور فکری طور پر بیدار کیا اور اس حوالے سے لاکھوں روپے کی کُتب فری ڈیلیوری کے ساتھ گھروں کی دہلیز پر پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔

اِس ضمن میں سوشل میڈیا کا بھر پُور استعمال کرکے مسلمانانِ پاکستان کے ساتھ ساتھ عالم اِسلام تک بھرپُور اور جاندار آواز پہنچانے کی سعادت حاصل کی۔ جس پر ہم اللہ تعالٰی کے بے حد ممنون اور شکر گزار ہیں۔

ہماری خواہش ہے کہ ختم نبوت ﷺ کی اس بابرکت سوچ کو ایک مثبت اور بھرپُور انداز سے عام کرنے کے لیے جُوش اور جنون کے ساتھ ساتھ ہوش مندی اور فکری بنیادوں پر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلمانانِ اِسلام اور عوام الناس تک پہنچنے کے لیے سیرت لنبیﷺ پر لکھی ہوئی بہترین کُتب اور احادیث پروموٹ کرکے نئے انداز، سمارٹ اور (innovative ideas) کے ساتھ آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔

سیاست سے بالاتر ہو کر ختم نبوتﷺ کے جن پروانوں نے مُلک بھر میں جِس بھرپور مثبت انداز سے مہم چلائی ہے، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اللہ تعالٰی اُن سب کو اجرِ عظیم سے نوازیں۔
جزاکم اللہ خیرا

ہر ابتداء سے پہلے، ہر انتہا کے بعد
ذاتِ نبیؐ بلند ہے، ذاتِ خُدا کے بعد
دُنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتا ہوں مگر مُصطفٰیؐ کے بعد
آپ یہ کتابیں ’بکس آن وہیلز‘ کے ؤاٹس ایپ نمبر پر پیغام دے کر منگواسکتے ہیں: 03139255704


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں