قرآن مجید

عید کے موقع پر خوشخبری

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

نیّر تاباں :

پڑھانا میرا شوق تب سے ہے جب میں چھوٹی سی تھی۔ یہ شوق پچھلے کچھ سالوں سے اپنے بیٹے کے ساتھ پورا ہو رہا تھا۔ قرآن کی آسان تشریح جب لیگو فگرز کے ساتھ اس کو سمجھانا شروع کی، تو پہلی بار دیکھا کہ بچے بھی قرآن سمجھنے کو اتنا پرلطف کام سمجھ سکتے ہیں۔

سلسلہ ذرا آگے بڑھا اور احمد کے کچھ دوست گھر آنے لگے، لذت بڑھنے لگی، قرآن کیا تھا، ایک اچھی سی کتاب تھی جسے ہم مزے لے کر پڑھتے، خوب محظوظ ہوتے۔

اوپر اللہ میرے لئے کچھ نئے اسباب بنا رہے تھے۔ یونیورسٹی کی مسلم سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے لئے ٹیچر کی تلاش تھی۔ میری فرینڈ نے مجھ سے پوچھے بغیر نام دے دیا۔ اس کا بیٹا احمد کا دوست ہے اور میرے پاس سال بھر سے آ رہا تھا۔ یوں پوری کلاس کو پڑھانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اتنی انرجی ملتی، اتنی خوشی کہ کیا کہیے۔ الحمد للہ!

لاک ڈاؤن کے دنوں میں جب کلاسز آن لائن ہونے لگیں تو بڑے بچوں کو بھی پڑھانے لگی۔ بڑے بچوں کی کلاس میں سات آٹھ سال سے لے کر بارہ، تیرہ سال تک کے بچے ہیں۔ ایک گھنٹے کی کلاس میں سے مجھے پانچ منٹ بھی پہلے ختم نہیں کرنے دیتے۔

یہ اتنی بڑی اچیومنٹ ہے کہ میرا دل خوشی سے پھولے نہیں سماتا۔ سورة یوسف کے اختتام پر ان سے کہا مجھے دس میں سے رینک کریں۔ یہاں کے بچے ایسے نہیں کہ میرا دل رکھنے کے لئے پورے نمبر دے دیتے۔ سبھی نے ایک کامنٹ میں ہی کتنی بار لکھا:
10
10
10
الحمدللہ !

یہی وجہ ہے کہ یکم جون سے ان شا اللہ زوم پر قرآن کلاسز شروع کر رہی ہوں۔
یہ احمد کا تبصرہ ہے کہ ماما! آپ بہت اچھا پڑھاتی ہیں، یہ میری سہیلیوں کا مجھ پر اعتماد ہے کہ اپنے بچوں کو میرے پاس بھیجنا شروع کیا، یہ میری کلاس کے بچوں کے دیے ہوئے پورے نمبر ہیں۔ یہ سب ہے تبھی میں اپنے آپ کو اس اہم ذمہ داری کے لئے پیش کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہی۔

ہمارا ٹارگٹ ہے قرآن کا بامحاورہ ترجمہ اور مختصر تشریح اس طریقے سے پیش کرنا کہ بچے قرآن کلاس کا انتظار کریں، قرآن سے محبت کریں۔ اس سے اپنے لئے عمل کی بات تلاش کریں۔ اسے زندگی میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ گوگل کلاس میں ایمان پاور کا paid content آپ کو دیا جائے گا، اس امید کے ساتھ کہ آپ اسے آگے فری میں شیئر نہیں کریں گے (اس کو خریدنے کے پیسے نہیں ادا کرنے ہوں گے)۔ بچوں کے ساتھ ریسورسز بھی شیئر کیے جائیں گے جس میں ہوں گی بہت سی کام کی باتیں۔

ابتدائی طور پر لیگو سٹوری میں سورۃ یوسف، سورۃ کہف، سورہ طٰہ سے موسی علیہ السلام کا قصہ، سورہ نوح، سورہ ممتحنہ، سورہ منافقون، سورہ جن، سورہ مزمل، سورہ شمس، سورہ طین، سورہ علق، سورہ زلزلہ، سورہ العادیات، سورہ قریش، سورہ تکاثر، سورہ ھمزہ، سورہ فیل، سورہ کوثر، سورہ کافرون، سورہ اخلاص، سورہ نصر سے لے کر چلیں گے۔ تصویری تفسیر کے بعد باقاعدہ تفسیر کا سلسلہ شروع ہو گا۔

پیر سے جمعرات تک چار دن
پاکستانی ٹائم کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے
دورانیہ کم از کم چالیس منٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ

جمعہ، ہفتہ اور اتوار بچے وہ تھوڑا سا ہوم ورک کریں گے جو انہیں ملے گا۔ پاکستان والوں کے لئے دو ہزار ماہانہ اور باہر والوں کے لئے بیس ڈالر ماہانہ فیس ہے۔

فی الحال صرف 100 بچوں کو رجسٹرکیا جائے گا جن میں سے دس سیٹیں ایسے احباب کے لئے مختص ہیں جو اور فیس مکمل ادا نہ کر سکیں یا استثنیٰ چاہتے ہوں۔

Email me on [email protected] to book the slot. I’ll send out the payment details once 100 slots are filled.

جو والدین بچوں کے لیے انگلش قرآن کلاس میں دلچسپی لے رہے ہیں، وہ
[email protected]
پر رابطہ کریں۔ آپ پہلے ای میل کر چکے ہیں تو بھی دوبارہ کیجیے۔ مجھے سب کی ای میلز مل رہی ہیں۔ جواب ان شا اللہ جلد۔ بار بار ای میل نہیں کیجیے پلیز

ای میل کے سبجیکٹ میں یہ بات واضح طور پر لکھیے کہ یہ انگلش کلاس کی رجسٹریشن کے لئے ہے۔
بچوں کی تعداد اور عمر ساتھ لکھیے۔
پاکستان ٹائم کے حساب سے سات بجے شام کا وقت ہو گا۔ باقی سب کچھ اردو کلاس جیسا ہی۔

اگر آپ کے بچے اردو اور انگلش میں یکساں رواں ہیں تو انہیں انگلش کلاس میں رجسٹر کروائیں تا کہ اردو کلاس میں جگہ بن پائے۔ یوں بھی اب تک کا میرا تجربہ انگلش زبان کا ہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ کلاس شاید میں زیادہ اچھی طرح لے پاؤں۔

حد سے حد 100 بچے۔ 10 سیٹیں ایسے والدین کے لئے مختص ہیں جو کسی بھی وجہ سے فیس میں کمی یا مکمل استثنیٰ چاہتے ہوں۔ پہلے مہینے میں کبھی بھی آپ کو لگے کہ آپکی توقعات کے مطابق یا بچے کی پسند کے مطابق نہیں پڑھایا جا رہا تو آپ بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔ آپ کی رقم لوٹا دی جائے گی۔

اور پلیز! پلیز!! میرے لیے بہت دعا کریں۔ مجھے ایکسائٹمنٹ بھی ہے اور بہت ڈر بھی۔ کام میرے شوق کا ہے، تجربہ بھی ہے لیکن آن لائن میں اتنے سارے بچوں کے ساتھ انٹریکشن کا پہلا تجربہ ہے۔ اللہ بہت آسان کر دیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں