ڈیجیٹل سکلز , فری لانسنگ کے لئے پروگرام

فری لانسنگ:ملازمت پیشہ افراد سے بہتر روزگار

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عبیداعوان۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے "ڈیجی سکلز پروگرام” کے عنوان سے مفت پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ چوتھے مرحلے کے لئے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔

2017 سے جاری اس پروگرام کا مقصد 10 لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مفت تعلیم و تربیت فراہم کرکے انھیں آن لائن بزنس کا حصہ بنانا ہے تاکہ وہ فری لانسر(freelancer)کی حیثیت سے غیرملکی مارکیٹوں میں اپنی خدمات فراہم کریں، اس کے ذریعے نہ صرف خود اپنے خاندان کو خوشحال بنائیں بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں۔

ڈیجی سکلز پروگرام کا باقاعدہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے جنوری 2018 میں کیا تھا۔ یادرہے کہ ڈیجیٹل سکلز انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے، ایک اندازے کے مطابق 2020 تک اس سے حاصل ہونے والی آمدن کا حجم 15ارب سے 25 ارب ڈالر تک ہوجائے گا۔

اس وقت پاکستان فری لانسنگ(freelancing) کی دنیا میں چوتھی پوزیشن پر کھڑا ہے۔ یہاں بیٹھے لاکھوں فری لانسرز زیادہ تر غیرملکی کلائنٹس کوfreelancing websites کے ذریعے اپنی خدمات(online jobs ) فراہم کررہے ہیں کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خدمات کا معاوضہ زیادہ حاصل ہوتا ہے۔

ڈیجی سکلز پروگرام کے تحت فری لانسنگ(freelancing)، ای کامرس مینجمنٹ ( E-Commerce Management) ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ(Digital Marketing)، ڈیجیٹل لٹریسی ( Digital Literacy)، کوئیک بکس(QuickBooks)، آٹوکیڈ(AutoCAD)، ورڈپریس( WordPress)، گرافک ڈیزائن(Graphics Design)، کریٹو رائٹنگ(Creative Writing)، ایس ای او(سرچ انجن آپٹیمائزیشن) یعنی SEO (Search Engine Optimization) کے کورسز سکھائے جارہے ہیں۔ سکھانے کا انداز ایسا ہوتا ہے کہ نان ٹیکنیکل ذہن رکھنے والا فرد بھی ٹیکنیکل چیزوں کو نہایت دلچسپی سے سیکھ جاتا ہے۔

اب تک دو بیچ تعلیم و تربیت حاصل کرکے بین الاقوامی فری لانسنگ مارکیٹ میں خوب بزنس کررہے ہیں جبکہ تیسرا بیچ چل رہاہے۔ کوئی بھی فرد بیک وقت دو کورسز کرسکتا ہے۔ تاہم پہلی بار "فری لانسنگ” کا کورس لازمی ہوتا ہے۔اس میں سکھایا جاتا ہے کہ فری لانسنگ کیا ہے(freelance meaning )، اور فری لانسر کون ہوتا ہے؟(what is freelancer ) ۔ فری لانسنگ کورس کے ساتھ کوئی بھی دوسرا کورس رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد مزید دو، دو کورسز کئے جاسکتے ہیں۔

چوتھے بیچ کے لئے رجسٹریشن https://digiskills.pk/ پر جاری ہے۔ یہ جولائی میں شروع ہوگا۔ گھروں میں بیٹھ کر بیشتر ملازمت پیشہ پاکستانیوں سے زیادہ کمانے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ بالخصوص خواتین کے لئے جو گھروں میں بیٹھ کراپنی باس آپ بن کرآن لائن کمائی(earn money online )اپنی معاشی حالت بہتر بنانا چاہتی ہیں۔

بادبان ویب سائٹ (https://www.badbaan.com/) کی طرف سے یہ مضمون خالصتاً مفادعامہ کے جذبے کے تحت شائع کیا جارہا ہے۔ مقصود صرف یہ ہے کہ پاکستان بھر میں بے روزگاری کے ہااتھوں مسلسل مارکھانے والے ، معمولی ملازمتیں کرکے ذلت وخواری اٹھانے والے افراد بہتر روزگار حاصل کرکے باعزت زندگی گزاریں۔

ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی نوجوان معمولی ملازمتیں اختیار کرکے مستقل غلامی کی زندگی گزارنے کے بجائے اپنا کاروبار(business) کریں اور ملازموں سے بہتر کماسکیں۔

بادبان آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں رہنمائی کا یہ سلسلہ بھرپورانداز میں جاری رکھے گا۔ اس لئے بادبان کے ساتھ جڑے رہئے۔ اس کے لئے

آپ بادبان کے فیس بک پیج کو لائک کیجئے
https://www.facebook.com/Badbaanpk/
اس کے گروپ کا بھی حصہ بن جائیے
https://www.facebook.com/groups/423544784846145/

اس کے ٹوئٹر اکائونٹ کو بھی فالوو کیجئے
https://twitter.com/Badbaan2
تاکہ بادبان ویب سائٹ کی تمام تحاریر آپ کی نظر میں رہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں