ایران، باحجاب خواتین ماسک پہنے ہوئے

لاک ڈائون ختم: ایران میں‌ مساجد اور سکول کھل گئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کورونا کیسز میں کمی کے بعد ایران کی حکومت کے فیصلے کے مطابق آج ملک کے ایک سو بتیس علاقوں میں مساجد اور اسکول کھول دیے گیے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پیر سے ملک کے 132 علاقوں میں مساجد کھول دی جائیں گی، ان علاقوں میں کورونا کے خطرات کم ہیں، تمام مساجد میں سماجی فاصلے اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھاجائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کم خطرات والے علاقوں میں اسکول بھی 16 مئی سے کھولے جائیں گے، جبکہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔

یادرہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے آج بروز پیر کی صبح تک 97,424 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6,203 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز 976 کیسز سامنے آئے جبکہ 47 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ کئی ہفتوں کی نسبت ایران میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور مرنے والوں کی شرح میں‌مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں