بھارتی فوجی کشمیر مقبوضہ کشمیر میں

مقبوضہ کشمیر،حالات بھارت کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے:سروے پول

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اگرچہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا دعویٰ ہے کہ جو کام 70 برسوں میں نہیں ہوسکاتھا، وہ انھوں نے 70 دنوں میں کرکے دکھادیا۔ سوال یہ ہے کہ اس اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارتی کنٹرول میں رہ پائیں گے؟ بھارتی عوام کی عظیم اکثریت نے اس سوال کا جواب "نہیں” میں دیا ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والے رائے عامہ کے ایک جائزے میں چوراسی فیصد بھارتیوں کا کہنا ہے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے بھی مودی سرکار جموں وکشمیر میں امن قائم نہیں کرنے میں ناکام رہے گی۔

بھارت کے معروف اردواخبار "اعتماد” کے زیراہتمام ہونے والے رائے عامہ کے جائزے میں قارئین سے پوچھاگیا کہ کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد’ مرکز(بھارت کی وفاقی حکومت) جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

مجموعی طور پر تراسی اعشاریہ بانوے فیصد(83.92) رائے دہندگان نے جواب ” نہیں” میں دیا جبکہ محض بارہ فیصد (11.89) نے جواب "ہاں” میں دیا۔ چاراعشاریہ بیس فیصد افراد گومگو کا شکار دکھائی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ کہہ نہیں سکتے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں