کرونا وائرس، اعدادوشمار

کرونا وائرس: 259,176 افراد متاثر، 10,546 ہلاک،89,922 شفایاب

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 176 ہوچکی ہے، اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 546 ہوگئی۔ اب تک شفایاب ہونے والے 89 ہزار 922 ہیں، دیگر تمام زیرعلاج ہیں۔ یادرہے کہ یہ رپورٹ 20 مارچ 2020 کے رات دس بجے تک کے اعدادوشمار کے مطابق ہے۔

اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ ، زیرعلاج افراد کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 708 ہے، جن میں سے 5 فیصد(7,636 ) کی حالات زیادہ خراب ہے جبکہ 95 فیصد(151,072 ) کی حالت زیادہ خراب نہیں ہے۔

چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرین میں کم یا زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ کیسز کے اعتبار سے چین اب بھی سرفہرست ہے جہاں آج بھی 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، یوں یہاں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد80,967 ہوگئی ہے، دوسرے نمبر پر اٹلی میں 41,035، تیسرے نمبر پر سپین میں 20,412، چوتھے نمبر پر ایران میں 19,644، پانچویں نمبر پر جرمنی میں 18,756، چھٹے نمبر پر امریکا میں16,162، ساتویں نمبر پر فرانس میں 10,995، آٹھویں نمبر پر جنوبی کوریا میں8,652، نویں نمبر پر سوئٹزرلینڈ میں 4,906 اور دسویں نمبر پر برطانیہ میں 3,269 مریض ہیں۔

اب تک سب سے زیادہ مریض اٹلی میں ہلاک ہوئے ہیں، ان کی تعداد 3,405 ہے۔ دوسرے نمبر پر چین میں 3,248 مریض ہلاک ہوئے، تیسرے نمبر پر ایران میں 1,433، چوتھے نمبر پر سپین میں 1,041، پانچویں نمبر پر فرانس میں 372، چھٹے نمبر پر امریکا میں 220، ساتویں نمبر پر برطانیہ میں 184، آٹھویں نمبر پر نیدرلینڈ میں 106، نویں نمبر پر جنوبی کوریا میں 94، دسویں نمبر پر جرمنی میں 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں