پاکستانی بچی ماسک پہنے ہوئے

کورونا: پاکستان، زیادہ اموات 80 سال سے زائد عمروالوں کی ہوئیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلا ئو اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ میں‌بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات 80 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی ہوئیں جبکہ 19 برس تک کی عمر کے تمام مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کورونا وائرس کا شکار 20 سے 39 سال تک کی عمر کے لوگ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10سے 19سال کی عمر کے ایک ہزار 803افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ 19 سال تک کی عمر کے کسی بھی مریض کی تاحال کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20سے 29سال کی عمر کے لوگوں میں 5ہزار 545افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس عمر کے مریضوں میں اموات کی شرح 0.22 فیصد ہے۔ سب سے زیادہ اسی عمر کے لوگ کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا شکار ہوئے۔

اسی طرح 30 سے 39سال کی عمر کے لوگوں میں 5ہزار 439افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس عمر کے حامل مریضوں میں شرح اموات 0.26 فیصد ہے۔

عالمی ادارہ صحت رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے 4ہزار 129افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس عمرکے لوگوں میں کورونا وائرس کے سبب اموات کی شرح 1.88فیصد ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سے 59 سال کی عمر کے 3ہزار 837افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے شرح اموات 3.92 فیصد ہے۔

پاکستان میں 60 سے 69سال کی عمر کے 2 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ اس عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 8.02 فیصد ہے۔

پاکستان میں 70 سے 79 سال کی عمر کے 897 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ عمر کے اس حصے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 11.07 فیصد ہے۔

پاکستان میں 80اور 80سال سے زائد عمر کے 209افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 80 اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 20.75 فیصد ہے۔ اس طرح سب سے زیادہ 80 سال سے زائد عمر کے لوگ ہی اس وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں