عمرکوٹ، قلعہ

کہانی عشق اور ہوس کے مابین کشمکش کی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عروسہ شاہ / عمر کوٹ :

عمر ماروی سندھ کی ایک مشہور لوک داستان ہے، یہ عشق اور ہوس کی کشمکش کو اجاگر کرتی ہے، داستان کا خلاصہ یہ ہے کہ عمر کوٹ کا حکم عمر سومرو تھر کی ماروی پر عاشق ہوجاتاہے اور اپنی دولت کے سہارے اسے حاصل کرنا چاہتاہے۔

ماروی ایک باحیا اور غیرت مند لڑکی ہے۔ وہ عمر کی دولت اور قوت سے مرعوب نہیں ہوتی، وہ جسمانی قید وبند کو اپنی فکر اور اپنے جذبات کی اسیری تصور کرتی ہے۔ عمر کا فراہم کیا ہوا عیش و آرام اس کا کرب بڑھاتاہے اور وہ اپنےغریب علاقہ کی غیرآسودہ زندگی ہی کو آرام جاں سمجھتی ہے۔

وہ اپنے عمل سے ثابت کرتی ہے کہ جذبات اور محبت کا تعلق دل سے ہوتاہے اور دل پر پہرے بٹھائے جاسکتے ہیں اور یہ ظلم و جبر اور مال و دولت سے کسی کا دل جیتا نہیں جاسکتا۔

عمر کے ہاتھوں قید ہونے کے بعد ماروی کو قیمتی پوشاک فراہم کی جاتی ہے مگر ماروی اسے نگاہ حقارت سے دیکھ کر ٹھکرا دیتی ہے اور کہتی ہے کہ

”میں اس ریشمی لباس کو پہننا پسند نہیں کرتی، مجھے اپنے علاقہ کے بدنما اور غیرآرادم دہ لباس ہی اچھے لگتے ہیں، اس لئے ان ہی سے میرا تشخص وابستہ ہے۔“

”چنانچہ اے ظالم! مجھے افسردہ نہ کر، یہ عیش و عشرت کی زندگی تجھے ہی مبارک ہو، میرا تار تار لباس ہی میرے لئے سرمایہ عزت ہے اور مجھ پر تیری امارت اور شان و شوکت کا کوئی جادو اثر نہیں‌کرسکے گا۔ مجھے چاندی سونے کا لالچ نہ دے، میری کلائی میں کانچ کی چوڑیاں ہی سجتی ہیں اور مجھے تیرے محل کی بجائے اپنی جھونپڑی میں‌ہی سکون مل سکتاہے۔“

”مجھے عمر کوٹ کے قلعہ کی محفوظ زندگی بھی انتہائی غیرمحفوظ نظر آتی ہے، مجھے اس فاقہ کشی میں‌سکون اور اطمینان ملتا رہاہے جو میں ماروئوں کے ساتھ گزارتی رہی ہوں۔ تو نے مجھے قید کرکے میرے عزیزوں اور میرے سرتاج کی نظروں میں ذلیل و رسوا کردیاہے، وہ بلاشبہ مجھے یاد کررہے ہوں گے ۔ میرے ریگستانی علاقہ کی ایک ایک چیز میری منتظر ہوگی چنانچہ اپنے ظلم سے باز آ اور لوہے کی یہ زنجیریں میرے جسم سے اتار دے ، مجھے اپنے علاقہ، اپنے گھر اور اپنی سہیلیوں کی یاد بے چین کئے ہوئے۔“

یہ سن کر عمر کی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں اور وہ واپس ماروی کو اس کے گھر چھوڑ آتا ہے۔ جب سے اس شہر کا نام امر سے عمرکوٹ پڑھ گیا

یہ ایک سچی داستان ہے۔ یہ داستان اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان کی زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، رشتے اہمیت رکھتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں