یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی سب سے پہلی ویڈیو

یوٹیوب پراپ لوڈ ہونے والی سب سے پہلی ویڈیو، دلچسپ معلومات

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب(YouTube) کیسے شروع ہوا؟ جی ہاں! یہ ایک نوجوان کی 18 سیکنڈ کی ویڈیو سے شروع ہوا تھا۔ اور کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یوٹیوب پر سب سے پہلی یہ ویڈیو کس نے اور کب اپ لوڈ کی تھی؟ جی ہاں! یہ ایک مسلمان نوجوان جاوید کریم نے اپ لوڈ کی تھی۔ جاوید کریم بنگلہ دیشی باپ اور جرمن ماں کے بیٹے ہیں۔ انھوں‌نے یہ ویڈیو پندرہ برس قبل اپ لوڈ کی تھی جس کا عنوان تھا:

یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی سب سے پہلی ویڈیو

” Me at the zoo”۔ یہ ویڈیو سان ڈیاگو چڑیا گھر میں بنائی تھی۔ اور ہاں ! مزید پڑھنے سے پہلے یہ بات جان لیں کہ جاوید کریم یوٹیوب کے تین بانیوں میں سے ایک ہے۔

یوٹیوب پرپوسٹ کی جانے والی یہ پہلی ویڈیو کا دورانیہ صرف 18 سیکنڈ ہے، اسے اب تک کروڑ20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں جاوید کریم بتاتے ہیں کہ وہ ہاتھیوں کے پاس موجود ہیں۔ اس کے بعد وہ ہاتھیوں کی لمبی سونڈ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ جاوید کریم نے اپنا جو یوٹیوب چینل بنایا اس پر یہی ایک ویڈیو ہے۔ اس کے باوجود یوٹیوب چینل کو آٹھ لاکھ سات ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا۔ حالانکہ اس ویڈیو میں جاوید کریم نے لائکس، کمنٹس اور سبسکرائب کرنے کی منت سماجت بھی نہیں کی

یادرہے کہ یہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے ایک سال بعد جاوید کریم اور اس کے دو ساتھیوں نے یوٹیوب ایک ارب 65 کروڑ ڈالر میں گوگل کو فروخت کردی۔ جاوید کریم کاحصہ باقی دو ساتھیوں کی نسبت بہت کم تھا،انھیں سات کروڑ 40 لاکھ ڈالر ملے۔ پاکستانی روپوں‌میں‌یہ رقم 10 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس عرصے میں خود یوٹیوب کمپنی نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود یوٹیوب پر روزانہ ایک ارب گھنٹے کی ویڈیو دیکھی جاتی ہیں جبکہ یوٹیوب کی ماہانہ آمدن اربوں روپوں میں ہے۔اب یوٹیوب پر ہرماہ دو ارب سے زائد صارفین آتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں