3000 سے زائد ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والا فرد

3000 سے زائد ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جارجیا: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں چند روز پہلے ایک اور انوکھے ریکارڈ کا اضافہ ہوا ہے، جس کا تعلق سب سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے سے ہے۔

امریکی ریاست جارجیا میں دانتوں کے ایک ڈاکٹر، فال کولپاکوف کا کہنا ہے کہ وہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کےلیے ایک منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے تھے۔ ’’پہلے میں نے مریضوں سے نکالے ہوئے دانت جمع کرنا شروع کیے لیکن معلوم ہوا کہ اس طرح کے نت نئے ریکارڈ بنانے کی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ لہذا میں نے ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا فیصلہ کیا،‘‘ انہوں نے ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

ان سے پہلے ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ 2012 میں انہیں پہلی بار 2037 ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ لیکن ڈاکٹر کولپاکوف رُکے نہیں بلکہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرتے رہے۔

پچھلے سال انہوں نے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ والوں سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ اب وہ 3000 سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرچکے ہیں جو سیکڑوں الگ الگ کمپنیوں کی ہیں۔ لہذا ان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے اور ان کے نام ایک نیا ریکارڈ جاری کیا جائے۔

ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے دعوے کی تصدیق کردی اور اب وہ تین ہزار ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز کے ساتھ، دنیا میں سب سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز کے مالک ہیں۔ گویا انہوں نے اپنا ریکارڈ خود ہی توڑا ہے۔

اگر آپ کے پاس بھی ایسا ہی کوئی انوکھا اور اچھوتا ریکارڈ ہے تو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر جاکر اس کی درخواست دے سکتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں