نواز شریف ، شہباز شریف

مہنگائی : اکثر پاکستانی پی ڈی ایم حکومت کو ذمہ دار سمجھتے ہیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پاکستان میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے یا پاکستان تحریک انصاف؟ اس سوال کے جواب نے حکمران پی ڈی ایم اتحاد کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔ 51فیصدپاکستانیوں نے پی ڈی ایم حکومت کومہنگائی کا ذمہ دار قراردیاجبکہ 33فیصدنے پی ٹی آئی کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔

آئی پور نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔پاکستانی عوام کی رائے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے ذریعے سامنے آگئی ۔

سروے میں ملک بھر سے 16 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے یکم نومبر سے 5 نومبر 2022 کے درمیان کیا گیا۔ سروے میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے یا پاکستان تحریک انصاف؟

سروے کے مطابق 51 فیصد پاکستانیوں نے پی ڈی ایم کی حکومت کو ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا لیکن 33فیصد نے سابقہ حکومت یعنی پاکستان تحریک انصاف کو مہنگائی کا سب سے زیادہ ذمہ دار قراردیا ،جبکہ 16فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں