ایمریٹس ایئر لائنز میں ملازمتیں

ضرورت ہے ایمریٹس ایئر لائنز کو، تعلیم ایف اے، تنخواہ ساڑھے 7 لاکھ سے زائد

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

دبئی کی ایئر لائنز ایمریٹس نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔

ایسے نوجوان مرد و زن جن کی تعلیم ایف اے ہو، دنیا کی بہترین ایئرلائنز کمپنیوں میں سے ایک ایمریٹس ایئر لائنز میں ملازمت کے لیے انٹرویو کے اہل ہیں، انٹرویو میں کامیاب ہوگئے تو انھیں ساڑھے 7 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ ملے گی۔

ایمریٹس ایئر لائنز جولائی اور اگست میں پاکستان، خلیجی ممالک، افریقا اور لاطینی امریکا سے سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتی کرنے جا رہی ہے۔ پاکستان میں واک ان انٹرویوز کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ہوں گے۔ 

دبئی کے معروف اخبار ‘خلیج ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ایمریٹس گروپ نے حال ہی میں پائلٹس، کیبن کریو، آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز اور کسٹمر سروسز کے عملے کی بھرتی کے لیے بڑی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گروپ اپنی 2 ذیلی کمپنیوں کے لیے سینکڑوں لوگ بھرتی کرے گا۔ یہ ملازمین ایمریٹس ایئر لائن اور ایئر پورٹس پرخدمات سرانجام دیں گے۔

اخبار کے مطابق ایمریٹس گروپ نے گزشتہ 2 برسوں کے دوران 17 ہزار سے زائد افراد بھرتی کیے تھے۔ 31 مارچ 2023 تک اس کی کل افرادی قوت 102,000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 

دبئی کی ایمریٹس ایئرلائنز کے بیڑے میں 2024 کے شروع میں Airbus A350s اور Boeing 777-Xs  شامل ہو رہے ہیں۔ ۔ایئرلائنز کو نئے ہوائی جہاز چلانے کے لیے نوجوان اور متحرک افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن میں ملازمت کے لیے درخواست دینے اور پھر انتظار کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ براہ راست مختلف شہروں میں انٹرویو ہوں گے۔ ملازمت کے خواہش مند اپنی سی وی لے کر آئیں گے، انٹرویو دیں گے، اگر منتخب ہوگئے تو ایسے امیدواروں کو 48 گھنٹے کے اندر فون کرکے بتا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت ایمریٹس ایئرلائنز میں 140 ممالک کے شہری ملازمت کر رہے ہیں جو 130 سے زائد زبانیں بول سکتے ہیں۔ 

ذیل میں تاریخوں اور شہروں کی فہرست دی گئی ہے جہاں ایمریٹس کیبن کریو کی بھرتی کے لیے انٹرویو کرے گی۔

10 جولائی: تیونس

11 جولائی: بیروت

12 جولائی: کیپ ٹاؤن

14 جولائی: سنگاپور سٹی

14 جولائی: پورٹ الزبتھ

15 جولائی: ساؤ پالو

15 جولائی: مسقط

16 جولائی: ساؤ پالو

16 جولائی: عمان

16 جولائی: ڈربن

17 جولائی: کوالالمپور

18 جولائی: جوہانسبرگ

21 جولائی: کاسا بلانکا

22 جولائی: منسک

22 جولائی: کویت سٹی

23 جولائی: رباط

23 جولائی : جدہ

25 جولائی : فیز

25 جولائی: ریاض

26 جولائی: استنبول

27 جولائی : بیونس آئرس

27 جولائی: تاشقند

28 جولائی: الجزائر

30 جولائی: انقرہ

31 جولائی : پریٹوریا

31 جولائی: ہو چی منہ سٹی

2 اگست: کراچی

27 اگست : مراکش

30 اگست: اسلام آباد

30 اگست: بلوم فونٹے

ایمریٹس ایئر لائنز کے زیراہتمام دبئی میں درخواست دینے کے لیے تقریبات ہفتہ وار منعقد کی جاتی ہیں جبکہ امیدوار آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

اہلیت اور تنخواہ

ذیل میں کیبن کریو کے امیدواروں کے لیے اہلیت کا معیار اور تنخواہ بتائی جا رہی ہے:

امیدوار کو انگریزی زبان بولنے اور لکھنے میں مہارت حاصل ہونی چاہیے۔ 

قد کم از کم 160 سینٹی میٹرہو

 یو اے ای کے ایمپلائمنٹ ویزا کی ضروریات کو پوری کرتا ہو۔ 

   مہمان نوازی/کسٹمر سروس کا 1 سال کا تجربہ

تعلیم  کم از کم ہائی اسکول (ایف اے)

بنیادی ماہانہ تنخواہ: 4,430 درہم

فی گھنٹہ فلائنگ کے 63.75 درہم

 ماہانہ 80-100 پرواز کے گھنٹے

کل ماہانہ تنخواہ 10,170 (7 لاکھ 55 ہزار روپے)  ہوگی جبکہ ٹرانسپورٹ فری ہوگی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں