مائیسہ عبدل ہادی

حماس کی حمایت پر عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی گرفتار

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرنے پر عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کی حمایت کی تھی۔

مائیسہ عبدل ہادی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی پولیس نے اُنہیں گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی پولیس نے مائیسہ کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ایک اداکارہ کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے حماس کی حمایت کی۔

اسرائیلی پولیس کے بیان میں حماس کے حملے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کے لیے اشتعال انگیزی اور حمایت کے خلاف پولیس کی لڑائی ہمہ وقت جاری رہتی ہے۔

دوسری جانب مائیسہ کے ساتھی اسرائیلی اداکار نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی وہ انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے حماس کی حمایت کی تھی۔

اسرائیلی اداکار نے مائیسہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا “میں آپ سے شرمندہ ہوں، آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے، آپ ہمارے ٹی وی شوز اور فلموں میں اداکاری کرتی ہیں اور پھر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہیں”۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہدا کی تعداد سات ہزار کے قریب ہوچکی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں