پاکستانی طلبا و طالبات

پاکستان پیٹرولیم نے طلبہ کو اسکالرشپس اور نوجوانوں کے لیے ہنر و روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا

·

پاکستان پیٹرولیم نے بلوچستان میں 521 ملین روپے کے نئے CSR منصوبے شروع کر دیے ہیں جن کے تحت  64 طلبہ کے لیے وظائف،   50 نوجوانوں کے لیے ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جبکہ   14 تعلیمی اور صحت کی سہولیات کی بحالی اور دور دراز علاقوں کے لیے نئی گیس پائپ لائن بھی شامل ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(PPL) نے بلوچستان میں مقامی کمیونٹیز کی بہتری کے لیے نئے کارپوریٹ سوشل ریسپونسبلٹی(CSR) منصوبے شروع کر دیے ہیں، جن کی کل مالیت تقریباً 521 ملین روپے ہے۔ یہ منصوبے 5 مارچ کو کمپنی کی جانب سے سُوئی میں منعقدہ تقریب میں پیش کیے گئے۔

اس موقع پر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ تقریب کی میزبانی PPL کے ایم ڈی و سی ای او محمد خالد رحمان نے کی جبکہ اس میں ایم ڈیSSGCL امین راجپوت، قومی اسمبلی کے ارکان، ضلع حکومت کے اہلکار، کمپنی کے عہدیداران اور مقامی افراد بھی موجود تھے۔

تقریب میں PPL کے ایم ڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تین چیک پیش کیے، جو مختلف CSR اسکیمز کے لیے مختص کیے گئے ہیں:

121 ملین روپے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کو دیے گئے۔

اس کے تحت 50 مقامی نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اور انہیں گلف اور یورپ سمیت بین الاقوامی مارکیٹس میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

95 ملین روپے بلوچستان ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ (BEEF) کو دیے گئے۔

اس اسکیم کے تحت 64 طلبہ کو پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک تعلیم کے لیے وظائف فراہم کیے جائیں گے، جس میں داخلہ، ٹیوشن، بورڈنگ اور لاجنگ شامل ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں 10 سال سے پرانی 14 تعلیمی اور صحت کی سہولیات کی بحالی کے لیے 152.45 ملین روپے فراہم کیے گئے۔

کل تخمینہ لاگت: 304.906 ملین روپے

تقریب کے دوران سُوئی ٹاؤن کی دور دراز آبادیوں کے لیے نئی گیس سپلائی پائپ لائن بھی بچھائی گئی، جو SSGCL کے تعاون سے آزاد گیس تقسیم نظام میں شامل کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدامات بلوچستان کو خوشحال بنانے کے وژن کا حصہ ہیں اور PPL کی CSR اسکیمیں صوبے کی محروم کمیونٹیز کی فلاح و بہبود میں حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مددگار ہیں۔

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں