Pakistani young woman with facebook monogram

میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے آمدنی کے نئے مواقع متعارف کرا دیے

میٹا نے اپنے سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو تخلیق کاروں (Creators) کے لیے مزید پرکشش بنانے کی غرض سے ایک نیا آمدنی پروگرام شروع کیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹک ٹاک، یوٹیوب اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر سرگرم اور معروف کریئیٹرز کو فیس بک پر لانا اور انہیں مالی فوائد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی اسکیم کے ذریعے تخلیق کاروں کو نہ صرف زیادہ انکم کے مواقع ملیں گے بلکہ ان کے مواد کی پہنچ عالمی سطح پر مزید بڑھائی جائے گی، جس سے انہیں اپنی قابلیّت اور منافع دونوں بڑھانے کا موقع ملے گا۔

میٹا نے نئے پروگرام کو ’کریٹیر فاسٹ ٹریک پروگرام‘کا نام دیا ہے، جس کے تحت انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا یوٹیوب پر نمایاں فالوورز رکھنے والے صارفین کو فیس بک پر ماہانہ ادائیگیاں کی جائیں گی۔

1 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے کریئیٹرز کو ماہانہ $1,000 تک ادائیگی۔

10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے کریئیٹرز کو ماہانہ $3,000 تک ادائیگی۔

مراعات ابتدائی طور پر تین ماہ تک فراہم کیے جائیں گے۔

اس مدت میں کریئیٹرز کو $1,000 سے $3,000 تک کی آمدنی یقینی بنائی جائے گی۔

اس کے بعد کریئیٹرز کو فیس بک کے سٹینڈرڈ مونیٹائزیشن سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

فیس بک کا مونیٹائزیشن سسٹم ایسے کریئیٹرز کو ویورز، ایڈ ریونیو، سپر فینز اور سبسکرپشنز کے ذریعے مستقل آمدنی حاصل کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

فیس بک کے کریٹیر فاسٹ ٹریک پروگرام میں شامل ہونے کے لیے چند اہم قواعد بھی مقرر کیے گئے ہیں:

 امیدواروں کو 30 دن کے اندر
 کم از کم 15 ریلز (Reels) بنانا اور پوسٹ کرنا ہوں گی۔
 یہ مواد کم از کم 10 مختلف دنوں میں شائع ہونا ضروری ہے۔
 مواد اصل(Original) ہونا چاہیے، چاہے وہ AI کے ذریعے تیار کیا گیا ہو۔
 تخلیق کار کی کریئیٹو ملکیت برقرار رہنی چاہیے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ قواعد اس لیے وضع کیے گئے ہیں تاکہ مواد کی کوالیٹی اور مستقل مزاجی کو یقینی بنایا جا سکے۔

میٹا کے مطابق سال 2025 میں فیس بک نے کریئیٹرز کو کل $3 ارب سے زائد ادائیگیاں کیں، جو سال 2024 کے مقابلے میں 35٪ زیادہ ہیں۔ ان ادائیگیوں میں تقریباً 60٪ آمدنی ریلز ویڈیوز کے ذریعے حاصل ہوئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مختصر ویڈیو مواد کس قدر موثر اور پسندیدہ ہے۔

میٹا کا مقصد نہ صرف کریئیٹرز کو آمدنی فراہم کرنا ہے بلکہ فیس بک کو دوبارہ ایک مضبوط اور پرکشش پلیٹ فارم بنانا ہے، خاص طور پر ایسے تخلیق کاروں کے لیے جو اب تک ٹک ٹاک اور یوٹیوب کو ترجیح دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا کا یہ نیا اقدام چند اہم فوائد لے کر آئے گا:

 کریئیٹرز کے لیے باقاعدہ آمدنی کا راستہ۔
 تخلیق کاروں کی فیس بک پر موجودگی میں اضافہ۔
 مواد کی کوالٹی اور تنوع میں بہتری۔
 فیس بک پر صارفین کی مشغولیت (Engagement) بڑھانا۔
 کمپنی کی مارکیٹ میں مسابقتی حکمت عملی کو مضبوط بنانا۔

ماہرین کے مطابق، اس نوعیت کے پروگرامز سے ڈیجیٹل مواد کی تخلیق اور شیئرنگ کا رجحان مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس سے کمپنی کی کسٹمر ریٹینشن میں بھی اضافہ ہوگا۔

ٹک ٹاک اور یوٹیوب پہلے ہی کریئیٹرز کو ریونیو شیئرنگ، سبسکرپشنز اور گفٹس وغیرہ کے ذریعے آمدنی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ میٹا کی یہ پیشکش ان پلیٹ فارمز کے ساتھ براہِ راست مقابلہ تصور کی جاتی ہے، جس سے صارفین کو مزید مالی فوائد اور انتخاب کی آزادی ملے گی۔

مثال کے طور پر:
 یوٹیوب :ایڈ ریونیو، سپر چیٹس، ممبرشپ
 ٹک ٹاک :کریئیٹر فنڈ، گفٹس، لائیو انکم

میٹا نے فیس بک پر کریئیٹرز کے لیے نیا انکم ماڈل متعارف کروا کر ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کا مقصد نہ صرف تخلیق کاروں کو مالی فوائد فراہم کرنا ہے بلکہ فیس بک کو ڈیجیٹل مواد کی دنیا میں دوبارہ طاقتور مقام دلانا بھی ہے۔

یہ پیشرفت ثابت کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اب صرف تفریح کے لیے نہیں بلکہ کاروبار، تخلیق اور مستقل آمدنی کے مواقع فراہم کرنے والے اہم وسائل بھی بن چکے ہیں۔

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں