ترک طلبہ و طالبات

ترک حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل اسکالر شپس کا اعلان

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ترکی نے2021 کے لیے تعلیم کے شعبے کے بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔

ترک یونیورسٹیز میں بیرون ملک مقیم ترکوں اور دیگر طالب علموں کے لیے بین الاقوامی اسکالر شپس پروگرام شروع ہو گیا ہے، صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں طالب علم اسکالر شپس کے لیے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

یہ اسکالر شپس ترکی کی تمام بڑی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے کھولی گئی ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں انڈر گریجویٹ، گریجویٹس، ریسرچ اور مختلف لینگویجز میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترکی کی تمام یونیورسٹیز میں اسکالر شپس حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں

www.turkiyeburslari.gov

پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

ترکی میں اسکالر شپس کا یہ پروگرام 2010 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ بیرون ممالک میں مقیم دیگر کمیونٹیز کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہو۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں