امیرالمومنین غیرمسلم اندھے بوڑھے کی کیسے خدمت کرتے رہے، حیران کن واقعہ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

حضرت عمر بن خطابؓ خلافت سنبھالنے کے بعد بیت المال میں آئے تو لوگوں سے پوچھا کہ حضرت ابو بکر ؓ کیا کیا کیا کرتے تھے تو لوگوں نے بتایا کہ وہ نماز سے فارغ ہو کر کھانے کا تھوڑا سا سامان لے کرکرایک طرف کو نکل جایاکرتے تھے ۔ آپ نے پوچھا کہ کہاں جاتے تھے لوگوں نے بتایا ک یہ نہیں پتا بس اس طرف کو نکل جاتے تھے۔

آپؓ نے کھانے کا سامان لیا اور اس طرف کو نکل گے لوگوں سے پوچھتے ہوئے کہ حضرت ابو بکر ؓ کس جگہ جاتے تھے پتہ چلتے چلتے ایک جھونپڑی تک پہنچ گئے وہاں جاکر دیکھاکہ ایک بوڑھا آدمی دونوں آنکھوں سے آندھا ہے اور اسکے منہ پر پھالکے بنے ہوئے ہیں. اس نے جب کسی کے آنے کی آواز سنی تو بڑے غصے میں بولا کہ پچھلے تین دن سے کہا ں چلے گئے تھے تم آپؓ خاموش رہے اور اس کو کھانا کھلانا شروع کیا تو اس نے غصے سے کہا کہ

"کیا بات ہے ایک تو تین دن بعد آئے ہو آور کھانا کھلانے کا طریقہ بھی بھول گئے ہو!”

آپؓ نے جب یہ سنا تو رونے لگے اور اسے بتایا کہ میں عمرؓ ہوں۔ وہ جو آپ کو کھانا کھلاتے تھے وہ مسلمانوں کے خلیفہ ابو بکر ؓ تھے وہ وفات پا چکے ہیں۔

جب اس بوڑھے نے یہ بات سنی تو کھڑا ہو گیا اور کہا کہ اے عمر ؓ مجھے کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیں۔ پچھلے دو سال سے وہ آدمی روز میرے پاس آتا اور کھانا کھلاتا رہا ایک دن بھی اس نے مجھے نہیں بتایا کہ میں کون ہوں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں