شیفالی جریوالا، بھارتی اداکارہ و ماڈل

اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کیسے ہوئی؟ تحقیقی و تفصیلی رپورٹ

·

شیفالی جریوالا بھارتی شوبز انڈسٹری کی ایک معروف ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی شخصیت تھیں جنہیں 2002 کے مقبول گانے ’کانٹا لگا‘ میں پرفارمنس کے بعد شہرت حاصل ہوئی۔ اسی مناسبت سے انھیں ’کانٹا لگا گرل‘ کہا جاتا تھا۔

شیفالی 15 دسمبر 1982 کو احمد آباد، گجرات میں پیدا ہوئیں۔ وہ کئی فلموں، رئیلٹی شوز اور ویب سیریز کا حصہ بھی رہیں۔ ایک فلم ’مجھ سے شادی کرو گی(2004)‘ اور 2020 کے بعد خوبصورتی، فٹنس اور اینٹی ایجنگ (Anti-Aging) مہمات کی بھی برانڈ ایمبیسیڈر بنیں۔

27 جون 2025 کو شیفالی کی اچانک اور مشکوک موت نے نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے نہ صرف شوبز  بلکہ دیگر تمام حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

بیالیس سالہ شیفالی جریوالا ستائیس جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔ انہوں نے بجے  ہندو مذہبی عقائد کے مطابق ایک دن کا روزہ رکھا ہوا تھا۔ صبح تقریباً 10:00 لیکن اس دوران انہوں نے حسبِ معمول خوبصورتی اور جوانی برقرار رکھنے والی ادویات لینا شروع کیں۔

شیفالی جریوالا نے جو ادویات استعمال کیں، وہ درج ذیل تھیں:

Glutathione drip (جلد کو صاف، چمکدار اور جوان رکھنے کے لیے)

Vitamin C drip

Multivitamin supplements

Collagen protein supplements

یہ تمام ادویات اور ڈرپس شیفالی گزشتہ کئی برسوں سے استعمال کر رہی تھیں، لیکن اس روز ان ادویات اور ڈرپس کا استعمال خالی معدے اور روزے کی حالت میں کیا گیا۔

10:30 بجے ادویات لینے کے صرف 30 منٹ بعد شیفالی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ وہ گھر میں بے ہوش ہو کر گر گئیں۔

اس وقت ان کے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے، لیکن ملازمہ نے فوری طور پر اطلاع دی۔

11:15 بجے (یعنی تقریباً 45 منٹ بعد) انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

شیفالی کی قریبی دوست اور اداکارہ پوجا گھائی نے ایک انٹرویو کے دوران شیفالی کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا ہے اور یہ بھی کہ اُن کی اپنے شوہر پراگ تیاگی سے آخری گفتگو کیا ہوئی تھی۔

پوجا نے بتایا کہ رات کے کھانے کے بعد شیفالی نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ اُن کے کتے کو چہل قدمی کے لیے لے جائیں۔ جیسے ہی پراگ نیچے گئے، گھریلو ملازمہ کی طرف سے انھیں فون کال گئی، جس میں بتایا گیا کہ شیفالی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

 پوجا گھائی کے مطابق، فون کال سن کر پراگ نیچے گراؤنڈ فلور پر کھڑے رہے تاکہ ملازمہ نیچے آ کر کتے کو لے جائے اور وہ اوپر جا سکیں۔ جیسے ہی ملازمہ نیچے آئیں، وہ فوراً واپس اوپر گئے۔ جب وہ فلیٹ میں پہنچے تو شیفالی کو بے ہوش پایا۔

پوجا نے مزید بتایا کہ پراگ نے انہیں بتایا تھا کہ جب وہ شیفالی کے پہنچے تو اُس وقت ان کی کی نبض چل رہی تھی، لیکن آنکھیں نہیں کھل رہی تھیں اور جسم جیسے مردہ ہو گیا تھا۔ اُسی وقت پراگ کو اندازہ ہو گیا کہ معاملہ سنگین ہے۔ وہ فوراً شیفالی کو اسپتال لے گئے لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکی تھیں۔

اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال کس قدر خطرناک ہوتا ہے؟

مرگی سے نجات کیسے ممکن ہے؟

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا شیفالی اینٹی ایجنگ ڈرپ لے رہی تھیں؟ تو پوجا نے تصدیق کی انہوں نے وٹامن سی کی آئی وی ڈرپ لگائی تھی لیکن یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ یہ ڈرپس آج کل سب ہی لیتے ہیں۔ کووِڈ کے بعد لوگ باقاعدگی سے وٹامن سی لینا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ لوگ گولی لے لیتے ہیں اور کچھ لوگ آئی وی ڈرپ کے ذریعے لیتے ہیں۔ اور شفالی نے اسے ڈرپ کے ذریعے لیا تھا۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، موت کی ممکنہ وجہ Cardiac Arrest (دل کی دھڑکن کا اچانک بند ہو جانا) بیان کی گئی۔

ممبئی پولیس کو اسپتال انتظامیہ نے فوراً اطلاع دی، جس نے واقعے کے 30 منٹ کے اندر اداکارہ کے گھر کا دورہ کیا اور شواہد جمع کیے۔

ملازمہ، قریبی رشتہ داروں اور نجی میڈیکل کنسلٹنٹس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کو قتل یا خودکشی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں ایسی طاقتور ادویات اور انجکشنز لینا خطرناک ہو سکتا ہے۔

Glutathione اور دیگر ڈرپس جسم کے بلڈ پریشر اور الیکٹرولائٹس پر فوری اثرڈالتی ہیں۔

ممکن ہے کہ اداکارہ کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر گیا ہو۔ دل کی دھڑکن متاثر ہوئی ہو اور دل نے کام کرنا بند کر دیا ہو۔ تاہم، یہ تمام اندازے حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے جاری ہونے تک قیاس ہی رہیں گے۔

شیفالی جریوالا کے مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر سوالات اٹھا رہی ہے کہ کیا ان کی موت ایک طبّی غلطی کے سبب ہوئی؟ کیا وہ خوبصورت رہنے کی دوائیں حد سے زیادہ استعمال کر رہی تھیں؟ یا پھر کیا شیفالی کسی ذہنی دباؤ یا دباؤ میں تھیں؟

ممبئی پولیس کو شیفالی کی موت کی اطلاع رات 1 بجے ملی۔ اگرچہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش فوراً بھجوا دی گئی، تاہم اب تک موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی گئی۔ اس تاخیر سے لوگوں میں شکوک جنم لے رہے ہیں۔

شیفالی پچھلے کئی برسوں سے Glutathione، Vitamin C، اور collagen-based anti-aging treatments استعمال کر رہی تھیں۔
ایک ڈاکٹر نے NDTV کو بتایا کہ ان دواؤں کا براہ راست دل پر  اثر نہیں ہوتا، لیکن دیگر جسمانی حالات کے ساتھ ان کا تعامل خطرناک ہو سکتا ہے۔

شیفالی نے خود تسلیم کیا تھا کہ انہیں 15 سال کی عمر میں epilepsy کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا تعلق ڈپریشن، دباؤ، اور ذہنی تناؤ سے بھی ہو سکتا ہے۔
Epileptic seizures کبھی کبھار جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر اس وقت طبی مدد نہ ہو۔

ان کی پہلی شادی موسیقی کے گروپ "Meet Bros” کے Harmeet Singh سے تھی، جسے شیفالی نے "emotionally abusive” قرار دیا۔

اگرچہ 2009 کے بعد ان کی زندگی پراگ تیاگی کے ساتھ بہتر ہوئی، لیکن یہ بھی ایک پبلک، اسٹریس فل زندگی تھی۔

پولیس اور فرانزک ٹیم واقعہ کی رات ہی اداکارہ کے گھر پہنچی۔

گھریلو ملازم اور باورچی سے پوچھ گچھ کی گئی۔

IANS کے مطابق پولیس اس موت کو "suspicious” (مشکوک) قرار دے کر ابتدائی تحقیقات کر رہی ہے۔

کوئی خودکشی نوٹ یا واضح دوا کی اوور ڈوز کے آثار نہیں ملے، لیکن حالات غیر معمولی ہیں۔

بہر حال تمام تر نظریں پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ہیں جو اس واقعے کی اصل حقیقت کو سامنے لائے گی۔

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے