کشمیریوں کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف احتجاج 170

بانوے فیصد پاکستانی بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے حامی

بانوے فیصد پاکستانی بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ہونے والے رائے عامہ کے ایک جائزے کے دوران پاکستانیوں سے پوچھا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد کیا پاکستان کو بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہئیں؟

مجموعی طور پر 24,983 لوگوں نے اس سوال کا جواب دیا جن میں سے 23,021 افراد یعنی 92 فیصد نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سے سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے چاہئیں۔

صرف 1,962 یعنی محض آٹھ فی صد نے کہا کہ سفارتی تعلقات ختم نہیں کرنے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں