عام انتخابات 2019 سے قبل سعودی عرب سے تعلقات قائم ہوجائیں گے: اسرائیلی وزیراعظم کا انکشاف

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتیں یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب مابین تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر تے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور بہت سے امریکی عہدیدار اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دینے میں نتن یاہو کی مدد کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کو پوری امید ہے کہ امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔ بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت تعلقات معمول پر لانے کی غرض سے متعدد عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب سمیت خطے کے عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس نے سرزمین فلسطین پر ہی نہیں بلکہ علاقے کے بعض دوسرے عرب اور اسلامی ملکوں کے بعض علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتیں یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب مابین تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر تے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں