جی میل ، گوگل اور یوٹیوب کے لوگو

جی میل اکاؤنٹ رکھنے والے خبردار ہوجائیں، گوگل نے اہم فیصلہ کرلیا

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بادبان رپورٹ

گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرچ انجن گوگل کے مطابق یکم دسمبر کے بعد سے جتنے بھی غیر فعال جی میل  اکاؤنٹس ہوں گے ان کو بالترتیب ختم کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بنا رکھی ہے انہیں جی میل اکاؤنٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔

گوگل کے مطابق بیک اپ ای میل رکھنے والے صارفین کو وارننگ ای میل کے بعد ای میل پر ایک بار لاگ ان ہونا ضروری ہوگا، اگر وہ لاگ ان نہیں ہوں گے تو ای میل بند کر دی جائے گی۔

گوگل کے مطابق غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسی صورت حال میں ان اکؤنٹس کو اپڈیٹ نہیں کیا جا سکتا یعنی نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات شامل نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

تاہم کمپنی نے کے مطابق کسی بھی قسم کی سیکیورٹی صورت حال سے بچنے کے لیے غیر فعال اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ اکاؤنٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک ہوں۔

واضح رہے صارفین کو اپنے جی میل اکاؤنٹ کو بند ہونے سے روکنے کے لیے 2 سال میں ایک بار لازمی کوئی نا کوئی ایکٹیویٹی کرنا ہوگی جیسے ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری ایکٹیویٹی کرنا شامل ہے۔

گوگل کے مطابق ای میل پڑھنا یا بھیجنا، گوگل ڈرائیو استعمال کرنا، یوٹیوب ویڈیو دیکھنا، گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا، گوگل پرسرچ کرنا، یا تھرڈ پارٹی کے لیے ‘سائن ان ود گوگل’ فیچر کا استعمال کرنا گوگل ای میل کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں