پنجاب بھر میں کھلے مصالحوں کی فروخت پر پابندی عائد

ubaid Abid Avatar

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آپریشن ٹیموں کو یکم جنوری سے کھلے مصالحوں کی فروخت کیخلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نئے قانون کے مطابق پیکنگ پراستعمال ہو نیوالے اجزاء، وزن، تاریخ اجراء ، مدتِ استعمال، مینو فیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ درج کرنا لازمی ہو گا۔