ہونڈا کی نئی 125 سی سی موٹرسائیکل، پاکستان میں فروخت کےلیے پیش

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اٹلس ہونڈا نے اپنی نئی سی بی 125 ایف موٹرسائیکل کا 2019 کا ورژن پاکستان میں متعارف کرادیا ہے۔

پاک وہیلز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل 2 ورژن میں دستیاب ہوگی جن میں سے ایک بیسک اور دوسرا اسپیشل ایڈیشن ہے۔

یہ موٹرسائیکل فور اسٹروک او ایچ وی ائیرکول انجن سے لیس ہوگی جبکہ اسے اسپورٹس لک دیا گیا ہے۔

اس موٹرسائیکل میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے فیول ٹینک میں 12.3 لیٹرز پٹرول کی گنجائش موجود ہے۔ اس موٹرسائیکل میں 5 اسپیڈ گیئرز دیئے گئے ہیں۔ یہ موٹرسائیکل بلیک، ریڈ اور بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

اس کے بیسک ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے جبکہ اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہونڈا موٹر سائیکل کے دو ماڈل سی ڈی 70 سی سی اور سی جی 125 کی طلب زیادہ ہے اور دونوں پریمیم رقم میں تاحال فروخت ہو رہی ہیں۔

جس وجہ سے کمپنی کو دونوں ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی فراہمی یقینی بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے جولائی سے نومبر 2017 کے دوران 4 لاکھ 54 ہزار 195 موٹر سائیکلیں فروخت کیں جو گزشتہ سال ان ہی مہینوں کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار 558 تھی۔

2016-17 میں کمپنی نے 9 لاکھ 60 ہزار 105 یونٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال 2015-16 کے درمیان 8 لاکھ 11 ہزار 34 تھا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں