“اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہنے لگے”

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب تو عمران خان کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں۔

ایک بیان میں سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق سواری کرتے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش بلی کے خواب میں چھیچھڑے نظرآنے جیسی ہے،اب تو عمران خان کے اتحادی بھی انہیں فسادی کہتے ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لیے فواد چوہدری نیا آقا تلاش کریں اور اپنی نوکری کی فکر کریں۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ کے جانے کی بنیاد رکھ دی ہے، اگر پیپلز پارٹی نے خود مراد علی شاہ کو نہیں ہٹایا تو وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ غبارے سے ہوا کب نکالنی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں