ایک نئی امریکی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹوائلٹ پر بیٹھ کر اسمارٹ فون استعمال کرنا ایک تکلیف دہ بیماری بواسیرکے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے، جو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے۔
یہ تحقیق امریکہ کے بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سنٹرمیں کی گئی، جس کی قیادت محقق چیٹن رام پرسادنے کی۔
تحقیق کے مطابق جدید دور کی باتھ روم عادات، خاص طور پر موبائل فون کا استعمال، مقعد(Anal) کے حصے میں رگوں کے مسائل کو بڑھا سکتی ہیں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے PLOS One میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ روزمرہ کی ٹیکنالوجی سے جڑی عادات غیر متوقع طور پر صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
تحقیق کیسے کی گئی؟
اس تحقیق میں 125 بالغ افراد شامل تھے جو معمول کے مطابق کولونوسکوپی(Colonoscopy) ٹیسٹ کروا رہے تھے۔
شرکاء سے ان کی روزمرہ سرگرمیوں اور باتھ روم کی عادات کے بارے میں سوالنامہ پُر کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں کینسرکیوں پھیل رہا ہے، اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟
آپ کو ٹی بیگ والی چائے کیوں نہیں پینی چاہیے؟
موبائل کا زیادہ استعمال مردوں کو بانجھ بنا رہا ہے؟
ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کر کے بواسیر کی موجودگی چیک کی۔
حیران کن نتائج
تحقیق کے نتائج خاصے چونکا دینے والے تھے۔
تقریباً 66 فیصد افراد باتھ روم میں موبائل استعمال کرتے ہیں۔
نوجوان افراد میں یہ عادت زیادہ عام پائی گئی۔
موبائل استعمال کرنے والوں میں بواسیر کا خطرہ 46 فیصد زیادہ پایا گیا۔
باتھ روم میں زیادہ وقت گزارنے کا رجحان
تحقیق کی سینئر مصنفہ ٹریشا پاسریچا(Trisha Pasricha) کے مطابق
موبائل استعمال کرنے والے افراد باتھ روم میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔
تقریباً 37 فیصد صارفین پانچ منٹ سے زیادہ وقت لگاتے ہیں۔
جبکہ صرف 7 فیصد غیر صارفین اتنا وقت لیتے ہیں۔
لوگ موبائل پر کیا کرتے ہیں؟
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ لوگ باتھ روم میں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ خبریں پڑھتے ہیں۔ انٹرنیٹ براؤز کرتے ہیں۔
صحت پر اثرات
زیادہ دیر تک ٹوائلٹ پر بیٹھنے سے مقعد کی رگوں پر دباؤ بڑھتا ہے، رگیں سوج جاتی ہیں، درد اور تکلیف پیدا ہوتی ہے اور بعض اوقات خون بھی آ سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ
ماہرین نے عوام کو اہم مشورہ دیا ہے کہ باتھ روم میں موبائل فون لے جانے سے گریز کریں، ٹوائلٹ میں گزارا جانے والا وقت کم کریں۔
ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے بواسیر جیسی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔










