آئرش پارلیمان نے مسلمان حکمرانوں کے منہ پر زورکا طمانچہ رسید کردیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جو کام مسلمان اقوام کے کرنے کے تھے، وہ اب غیر کررہے ہیں۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کی تعمیرکردہ ناجائز بستیوں سے آنے والے سامان کے آئرلینڈ میں داخلہ پر پاپندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پر اسرائیل کی حکومت خوب تلملائی۔

صہیونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں آئرش پارلیمان کے اس اقدام کو”شرمناک”قراردیا۔ یادرہے کہ آئرش پارلیمان کا ایوان بالا ہی یہ بل منظورکرچکا ہے حالانکہ امریکا اور بعض یورپی طاقتوں نے آئرلینڈ کو اس اقدام سے باز رکھنے کے لئے خوب دبائو ڈالا تھا۔

آئرش پارلیمان کا یہ اقدام ان مسلمان حکمرانوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں