پاک فوج کے دو اعلیٰ افسر جاسوسی کے الزام میں گرفتار،تصدیق ہوگئی

ubaid Abid Avatar

پاکستان فوج کے ترجمان نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے دو اعلیٰ افسروں کے خلاف جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ا ن خبروں کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوج کے دو سینیئر افسران کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افسران کسی نیٹ ورک کا حصہ نہیں ہیں اور یہ دونوں انفرادی کیسز ہیں۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ دونوں افسران کا مقدمہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران کی نشاندہی اور گرفتاری پاکستان کی کامیابی ہے کیونکہ ایسے معاملات ہوتے رہتے ہیں۔(بی بی سی)