آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسددرانی کا کورٹ مارشل ہوگا

ubaid Abid Avatar

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کے خلاف ہونے والے انکوائری میں انھیں فوجی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔اب ان کا کورٹ مارشل ہوگا

انھوں نے کہا کہ جنرل اسد درانی جو اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے انھوں نےجس طریقے سے کتاب لکھی اور جس طرح کے روابط رکھے وہ ملٹری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا جنرل اسد درانی کی پینشن اور تمام مراعات ختم کر دی گئی ہیں لیکن ان سے ان عہدہ نہیں چھینا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
(بی بی سی)