چینی بادشاہ نے مسلمانوں کے اوصاف جان کر ایرانی بادشاہ کے نام خط میں کیا لکھا؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مولانا وحیدالدین خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایران کے قدیم بادشاه کو مسلمانوں کے مقابلہ میں نہاوند کے مقام پر فیصلہ کن شکست ہوئی تھی- مورخ طبری کا بیان ہے کہ اس کے بعد اس نے چین کے بادشاه کے پاس اپنا ایک قاصد بھیجا تاکہ مسلمانوں کے مقابلہ میں اس کی مدد حاصل کرے- شاه چین نے قاصد سے مسلمانوں کے اوصاف پوچھے- اس کے بعد اس نے شاه ایران کو خط لکھا:

بادشاہوں کا فرض ہے کہ وه مغلوب بادشاہوں کی درخواست پر ان کی مدد کریں- میں تمہاری مدد کے لئے ایسا لشکر بھیج سکتا ہوں جس کا اگلا سرا مرو میں ہو اور دوسرا سرا چین میں-
مگر دشمن کے جو اوصاف مجھے بتائے گئے ہیں وه بہت قابل توجہ ہیں- یہ لوگ جب تک ان اوصاف کے حامل ہیں، وه پہاڑ کو بھی اپنی جگہ سے ہٹا دیں گے- حتی کہ میری حکومت کو ختم کرنا بھی ان کے لئے مشکل نہ ہوگا- اس لئے میری رائے ہے کہ تم ان سے صلح کرلو- ان کی برتری پر راضی ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ ان سے ٹکراو کیا جائے-
شاه چین کا یہ تبصره اس بات کا اعتراف ہے کہ اس دنیا میں کسی قوم کی اصل طاقت اس کا کردار ہے نہ کہ تعداد اور فوجی ہتھیار-
(ڈائری، 14 جون 1983)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں