فیس بک

فیس بک استعمال کرنے والا ہرفرد ہوشیار ہوجائے،اہم ترین تبدیلی ہونے والی ہے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مارک زکربرگ نے فیس بک کے مسائل کو حل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اپنی کمپنی کی تمام ایپس کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایک طویل پوسٹ میں فیس بک کے سی ای او نے واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹاگرام کے میسجنگ فیچرز کو مدغم کرنے کے منصوبوں کی وضاحت بھی کی جبکہ وعدہ کیا کہ صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے لکھا ‘جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کا مستقبل پرائیویسی پر مبنی کمیونیکشن پلیٹ فارم ہوگا جو کہ آج کے اوپن پلیٹ فارمز کے مقابلے میں زیادہ اہمیت اختیار کرلے گا’۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ پرائیویسی پر مبنی پلیٹ فارم بشمول پرائیویٹ انٹرایکشن، انکرپشن، تحفظ اور محفوظ ڈیٹا اسٹوریج جیسے فیچرز سے لیس ہوگا اور اگلے چند برسوں کے دوران ہم اپنی سروسز کو ان خیالات کے مطابق ری ڈیزائن کریں گے۔

انہوں نے ایک بڑی تبدیلی پر بھی بات کی یعنی کمپنی کی تمام میسجنگ اپلیکشنز کو یکجا کرنا۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم منصوبہ بنارہے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ ان میں سے کسی سروس کو استعمال کریں تو آپ کے کانٹیکٹس کو میسجز بھیجیں اور اس میں ایس ایم ایس کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ پرائیویٹ کمیونیکشن کے نئے اصولوں کو مرتب کرنے کا موقع سامنے آیا ہے، جس میں مواد ایک مخصوص وقت میں خودکار طور پر تحلیل ہوجاتا ہے، اس سے لوگوں کو زیادہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں