نیوزی لینڈ، نمازجمعہ سے قبل وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا حیران کن خطاب

ubaid Abid Avatar

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کرائسسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے انتہائی مختصر خطاب کیا،یہ محض‌ایک حدیث مبارکہ اور دو چھوٹے جملوں‌پر مبنی تھا، انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز یوں کیا:

“پیغمبر محمد ﷺ نے فرمایا کہ جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔”

اس کے بعد وزیراعظم نے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا:
“نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے، ہم سب ایک ہیں”۔

نمازجمعہ کے اجتماعات اس قدربڑے تھے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ‌میں ان کی کوئی دوسری مثال نہیں۔ ان اجتماعات میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگرتمام مذاہب کے لوگ شریک ہوئے۔
یادرہے کہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اس جمعہ کے روز سرکاری نشریاتی اداروں کو حکم دیاتھا کہ وہ آذان اور نمازجمعہ براہ راست نشر کریں۔

کرائسٹ چرچ میں دومساجد میں دہشت گردی کے نتیجے میں 50 مسلمان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈن مسلسل مسلمانوں کی دل جوئی میں مصروف ہیں۔ وہ مسلمانوں کے زخموں پر پھاہا رکھنے کی ہرممکن تدبیر کررہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں پوری اسلامی دنیا میں ان کی ساکھ میں بے پناہ بہتری واقع ہوئی ہے۔