بالآخر ایک اچھی خبر آگئی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فاروق بیگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکر الحمد للہ ۔۔۔۔ میرے وطن کی ایک اچھی خبر ۔۔۔
پانی کی آمد میں اضافہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار پوری صلاحیت 969میگاواٹ پر پہنچ گئی پراجیکٹ کے چاروں یونٹ پوری صلاحیت پر چلائے جارہے ہیں، ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242اعشاریہ 25میگاواٹ ہے
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ گزشتہ سال اپنے آغاز سے اب تک نیشنل گرڈ کو دو ارب 10کروڑسستی پن بجلی مہیا کرچکا ہے

30 مارچ 2019ء۔۔۔موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی دریائے نیلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اورآج نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار پوری پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے۔ منصوبے کے چاروں پیداواری یونٹ پوری صلاحیت کے مطابق چلائے جارہے ہیں۔ہر پیداواری یونٹ کی صلاحیت 242اعشاریہ 25میگاواٹ ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ گزشتہ برس مکمل کیا گیا تھا۔ اس کے پہلے پیداواری یونٹ نے اپریل 2018ء میں بجلی کی پیداوار شروع کی۔ منصوبے کے چاروں یونٹ مرحلہ وار 14اگست 2018ء تک مکمل ہوئے تھے اور اسی روز نیلم جہلم نے پہلی مرتبہ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ بعد ازاں موسم سرما کی آمد سے دریا میں پانی کا بہاؤ کم ہوا ، جس سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہوگئی ۔ تاہم پانی کی مطلوبہ مقدار دستیاب ہونے پر آج ایک مرتبہ پھر منصوبہ اپنی پو ری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کررہا ہے۔منصوبہ اپنے آغاز سے اب تک نیشنل گرڈ کو تقریباً 2ارب 10کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرچکا ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جدید انجینئرنگ کا حامل پن بجلی منصوبہ ہے ، اِس منصوبے کا 90 فی صد حصہ زیر زمین واقع ہے۔

آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کئے گئے اِس منصوبے کے اہم حصوں میں نوسیری کے مقام پر تعمیر کیا گیا ڈیم، 52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور چھتر کلاس کے مقام پر زیر زمین تعمیر کیا گیا پاور ہاؤس شامل ہیں ۔ پاور ہاؤس میں چار پیداواری یونٹ نصب کئے گئے ہیں ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سالانہ اوسطاً پیداوار تقریبا4 ارب60کروڑ یونٹ ہے ۔ منصوبہ ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صبح سے جرمنی میں ریڈیو اور ٹی وی پر خوشی کی لہر …… وجہ ؟؟؟ صرف یہ کہ طیب اردگان بلدیاتی الیکشن میں استنبول اور انقرہ میں خاطر خواہ ووٹ نہ لے سکے اور ساری بے دین سیکولر اپوزیشن اتحاد بنا کر زیادہ سیٹیں لے گئی لیکن خوش آئیند بات یہ ھے کہ طیب اردگان مجموعی طور پر پورے ترکی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں ۔۔۔۔ مجھے صبح سے خبریں سن کر یہ ہی لگا کہ بے دین ۔۔۔۔ سیکولر لبرلز کے لئے یہ الیکشن بھی بھی اسلام اور کفر کی جنگ سے کم نہیں تھا ۔۔۔۔ ایک کن ٹٹے بے دین کا ٹویٹ بھی دیکھیں ۔۔۔۔ کہ اسلام سے کتنی نفرت ہیں ان لوگوں کو ۔۔۔۔
کل بیس سال بعد استنبول اسلام پسندوں کے ہاتھ سے نکل گیا , ایک ترک لبرل نے ٹویٹ کیا
” آج رات اسلام ختم ہوا , مقدس مکہ اب تمھیں اللہ ہی بچائے "


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں