نوازشریف اور شہبازشریف

شریف خاندان میں پھوٹ پڑ گئی؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے ،مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے ملک کو لوٹاہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف سے مالی امداد حاصل کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ شریف خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں حمزہ شہباز کس بات کے لیڈر بنے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ میرے گھر پولیس آتی تھی تو ساتھ جانے کیلئے بیگ پہلے سے تیار ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی غیر ملکی کاروبار واپس لانے اور ملکی اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف سے مالی امداد حاصل کرنی چاہیئے۔

ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومتوں نے جس بے دردی سے ملکی خزانے کو لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں