مریم نواز کی عمران خان پر شدید تنقید۔ مطلب کیا ہے؟

مسلم لیگ ن کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں،مریم نواز کو اہم عہدہ مل گیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مسلم لیگ ن نے نئے حالات میں نئے صف بندی کرلی ہے، مرکزی اور پنجاب کی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور مریم نواز کو نائب صدر مقرر کردیا گیا۔ اس سے پہلے مریم نوازشریف کے پاس پارٹی کا کوئی خاص عہدہ نہیں تھا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے جاری کیا اور عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 16 نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر اور احسن اقبال کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ بلیغ الرحمان اور عطاءاللہ تارڑ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
/شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر چیئرمین پی اے سی، خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر نامزد

اعلامیے کے مطابق مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مریم اورنگزیب کو سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر اور اویس لغاری کو مسلم لیگ ن پنجاب کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ن لیگ انٹرنیشنل افیئرز کا صدر تعینات کیا گیا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں