PTI کے اتحادی اختر مینگل کا بلوچستان حکومت گرانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے اتحادی اختر مینگل کا بلوچستان حکومت گرانے کا اعلان

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بلوچستان حکومت گرانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ صوبائی ممبران کی بڑی تعداد حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے،قوی امید ہے عید کے وزیراعلیٰ بلوچستان کو جمہوری انداز میں ہٹانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اپوزیشن کے خلاف جو انتقامی کاروائیاں کررہی ہے وہ اپنی جگہ پر ہیں۔

حکومتی ممبران اسمبلی بھی حکومت سے مطمئن نہیں ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے ان تمام ممبران سے رابطے ہیں، ہماری کوشش تھی کہ عید تک حکومت کو ہٹا دیا جائے۔ لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ ان کی عید اچھی گزر جائے اور عید کے بعد ٹیک اوور نہیں کریں گے بلکہ ہمارا جمہوری حق ہے ، جمہوری انداز میں اسمبلی کے قواعدوضوابط کے مطابق حکومت کو ہٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اگر ہم حکومت کو ہٹا سکے، جو تعداد ابھی تک جو ہمارے پاس موجود ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ حکومت کا ہٹا دیں گے۔

گزشتہ روزسربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی اسمبلی میں بولنے نہیں دیا گیا، بولنا ہمارا حق ہے، اپوزیشن عوام کی تکلیف کیلئے ہمیشہ کھڑی ہے، کہنے کو تو ہم ایک جمہوری ملک ہیں، کہنے کو تو جمہوریت ہے مگر عمل جمہوریت کی خوشبو نہیں آئی،

جہاں تک ججز کے خلاف ریفرنسز کا تعلق ہے یہ اچانک کہاں سے نمودار ہوئے، کوئٹہ سانحہ میں ہمارے وکلاء کو شہید کیا گیا تھا، جمہوریت کی بقاء کیلئے لوگوں نے جیل اور کوڑے کھائے ہیں، ہماری گزارش ہو گی کہ میرانشاہ میں جو واقعہ ہوا تھا اس پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں