کترینہ کیف اور سلمان خان کی فلم بھارت

بھارت۔۔۔ 3 دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عمر عبد الرحمن جنجوعہ۔۔۔۔۔
سلمان خان اور کترنیہ کیف کی 5 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت’طویل عرصہ بعد ایک حساس اور منفرد موضوع پر بنائی جانی والی کامیاب ترین فلم ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹر علی عباس ظفر ہیں۔ اس کا بجٹ01 بلین تھا۔ 3 دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی اس فلم کی کہانی بہترین اور اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔

فلم کے بعض‌مناظر ایسے ہیں جہاں ‘بھارت ازم’ واضح طور پر نظر آتا یے،اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ پاکستان ہو یا بھارت دونوں کی فلموں اور ڈراموں میں قوم پرستی واضح نظر آتی ہے۔
ہاں! یہ بات ضرور ہے کہ اس بار روایت سے ہٹ کر پاکستان پر زیادہ حملہ نہیں کیا گیا۔ اگر فلم سمجھ کر دیکھی جائے تو شاید آپ ان مناظر کو محسوس بھی نہ کرسکیں جہاں بھارت ازم کی بات ہوئی۔

اب آتے ہیں اس کی کہانی کی طرف سلمان خان (بھارت) 10 سال کی عمر میں 1947 میں لاہور سے ہجرت کرتے ہوئے ٹرین پر چڑھتے ہوئے اپنی بہن کو کھو دیتا ہے تو اس کے والد بہن کو تلاش کرنے کے لیے بھارت سے وعدہ لیتے ہوئے ٹرین سے اترتے ہیں کہ تم ہمیشہ اپنے والدہ اور بہن بھائیوں کو خیال رکھو گے۔ یہ منظر خاصا جذباتی ہوتا ہے۔

اس کے بعد سلمان خان کی زندگی میں ایک دوست (ولایتی) سنیل گواسگر آتا ہے۔ دونوں مل کر سرکس میں کام شروع کرتے ہیں۔ دونوں دوست مل کر زندگی کی پٹڑی کو آگے چلاتے ہیں۔ پھر کترنیہ کیف(میڈم سر) کی انٹری ہوتی ہے جو بھارت کی محبت میں‌گرفتار ہوتی ہے اور بعدازاں اس سے شادی کرلیتی ہے۔

اس دوران زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لیے بھارت کو کافی تلخ تجربات سے گزرنا پڑتا ہے۔ کترنیہ کیف ذی نیوز کی کریٹیو ڈائریکٹر کے طور پر کام شروع کرتی ہے۔ دونوں اطراف میں بچھڑوں کو ملانے کے لیے ایک پروگرام شروع کرتے ہیں۔

یہ پروگرام پاکستان اور بھارت دونوں میں انتہائی مقبول ہوتا ہے، اس کے ذریعے کافی بچھڑے مل جاتے ہیں، بھارت کی کوشش رنگ لاتی ہیں۔ باقی! آپ فلم دیکھ لیں( کیونکہ کچھ سسپنس بھی ہوناچاہئے نا)۔

فلم میں دو ایشوز پر بات ہوتی ہے۔ ایک تقسیم اور دوسرا جدید بھارت جہاں ڈھابوں کی جگہ بڑے بڑے شاپنگ مالز نے لے رکھی ہے، اس حوالے سے بھارت کو ایک دن عوام کے سامنے جھکنا پڑتا ہے۔

مجھے برا بھلا اور دیش دروہی (غدار) کا لقب دینے سے پہلے یہ فلم ضرور دیکھئے گا۔ میری رائے کے مطابق ایک بہترین فلم ہے، ضرور دیکھئے گا۔
اب یہ سوال نہ کیجئے گا کہ کہاں دیکھیں کیسے دیکھیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں