اردو محاورے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اردو محاورے
مولف:ڈاکٹر خوشنودہ نیلوفر
قیمت:380 روپے
ناشر: بک کارنر شوروم، بالمقابل اقبال لائبریری بک سٹریٹ جہلم

زبانیں مختلف ارتقائی مراحل سے گزر کر اپنا اعتبار اور وقار بناتی ہیں۔ ان کی نشوونما پرادبا و شعرا اپنا خون جگرصرف کرتے ہیں۔ ان کی لسانی ساخت و پرداخت میں صدیوں کے ادبی سرمائے اور ماحولیاتی و معاشرتی اثرونفوذ کو عمل دخل ہوتا ہے۔دیگر زبانوں کی طرح اردو زبان بھی اپنے انداز بیان اور اسلوب تحریر میں ان تمام لوازمات کی حامل ہے جو کلام کو حسن اور بیان کو جمال عطا کرتے ہیں۔ الفاظ و تراکیب میں ظاہری حسن اور معنوی جمال جابہ جا ہمیں اردو ذخیرہ ادب میں ملتا ہے۔

محاورے اردو زبان کا لسانی سرمایہ ہیں ، ان کے بطن میں کئی کہانیاں، واقعات و حادثات بھی اسی طرح پوشیدہ ہوتے ہیں جس طرح کہاوتوں میں۔ محاورے زبان کو تہذیب و ثقافت سے جوڑے رکھنے میں معاونت تو کرتے ہی ہیں، کم لفظوں میں زیادہ سے زیادہ باتوں کی ترسیل بھی محاوروں کے ذریعے آسان ہوجاتی ہیں۔

زیرنظر کتاب اردو زبان کے 11000سے زائد محاوروں کو یکجا کیاگیا ہے، ساتھ عام فہم معنی بھی دئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرخوشنودہ نیلوفر کی یہ نہایت مفید کاوش ہے جس سے نئی نسل استفادہ کرکے اپنی زبان و بیان کو خوب حسن عطا کرسکتی ہے.
آپ اس نمبر پرفون یا ایس ایم ایس کرکے بھی آرڈر بک کروا سکتے ہیں
03454552065


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں