ترکی حکومت کا فل فنڈڈ سکالرشپ

ترکی: مفت تعلیم، رہائش، سفرخرچ، ماہانہ وظیفہ کا شاندار موقع

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

آئندہ تعلیمی سال 2020ء کے لئے ترک گورنمنٹ نے سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فل فنڈڈ سکالرشپ ہے جس میں :
1- ایک بار آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ
2۔ آپ کی اپنی پسند کی یونیورسٹی میں مفت داخلہ
3- مکمل ڈگری کی فیس معاف
4- ڈگری کے مطابق ماہانہ وظیفہ
5- رہائش کے لئے ماہانہ خرچ
6- ترکی لینگوئج کا ایک سالہ کورس مفت

شامل ہیں۔ اور شرائط بہت آسان ہیں۔ بیرونِ ملک تعلیم کے خواہش مند نوجوان طلبہ و طالبات کے لئے یہ سنہری موقع ہے۔ جبکہ اپلائی اور سلیکشن کا طریقِ کار بھی بہت آسان ہے۔ نہ آئیلٹس، نہ ٹوفل، نہ جی آر ای جیسے مہنگے اور مشکل ٹیسٹ لازمی ہیں، اور نہ ہی کوئی سلیکشن کا امتحان رکھا گیا ہے۔ اپلائی کرنے کی بھی کوئی فیس نہیں ہے۔ بس ایک شرط ہے کہ آپ کی پچھلی تعلیمی کارکردگی اچھی ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ یہ سکالرشپ بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کے لئے ہے۔ تازہ تازہ انٹرمیڈیٹ کئے ہوئے طلبہ و طالبات بھی اس میں اپلائی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اور یونیورسٹی میں تعلیم شروع کر چکے ہیں پھر بھی اس پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کے جاننے والوں میں ایسے طلبہ و طالبات موجود ہیں جو انٹرمیڈیٹ یا بیچلر یا ماسٹرز ڈگری مکمل کر چکے ہیں اور بیرونِ ملک تعلیم کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو وہ دیر نہ کریں، آج ہی اپنے کاغذات مکمل کروائیں اور اپلائی کریں۔

اپلائی کرنے کے لئے مطلوبہ کاغذات :
1- پچھلے تعلیمی مراحل کی مارکس شیٹس/سرٹیفیکیٹس
2۔ کسی پروفیسر یا ٹیچر کا ریفرنس لیٹر
3- شناختی کارڈ یا بے فارم
4- پاسپورٹ جس کی کم سے کم مدت چھے ماہ سے زائد ہو
5- اگر کسی تعلیمی سطح پر یا ہم نصابی سرگرمیوں یا سپورٹس میں کوئی خاص پوزیشن حاصل کی ہے تو اس کے سرٹیفیکیٹس

اپلائی کرنے کا طریقِ کار :
1- اگر آپکا شناختی کارڈ/پاسپورٹ نہیں بنا تو ارجنٹ بنیاد پر اپلائی کر دیں جو آپ کو 20 فروری سے پہلے مل جائے۔
2۔ سارے مطلوبہ کاغذات کو اچھے سے سکین کر لیں۔

3- ترکی سکالرشپس کی سائٹ پر جا کر اپنے mail اکاونٹ کے ذریعے اپنی اپلیکیشن رجسٹر کریں۔
4- اپلیکیشن میں اپنی ساری معلومات درست طریقے سے شامل کریں۔ اور سب کاغذات اٹیچ کر دیں۔

5- اپلیکیشن مکمل ہو جانے کے بعد سائٹ آپ کی تعلیمی سطح کے مطابق یونیورسٹیز اور پروگرام خود سامنے رکھ دے گی، ان میں سے اپنی پسند کی یونیورسٹی اور پروگرام منتخب کریں۔
6- جب اپلیکیشن ہر طرح مکمل ہو جائے گی تو سائٹ آپ کو "سبمٹ” کا آپشن دے گی، سبمٹ کرنے کے بعد آپ کی اپلیکیشن کاروائی کا حصہ بن جائے گی۔

7- اپلیکیشن کو ایک ہی بار میں مکمل کرنا ضروری نہیں، آپ مختلف مواقع پر لاگ ان ہو کر بھی مکمل کر سکتے ہیں۔
8- اس کے بعد اپلیکیشنز کی سکروٹنی ہو گی اور آپ کی اپلیکیشن اگر منتخب ہو گئی تو ای میل کے ذریعے آپ کو مطلع کر دیا جائے گا، اور آگے کے مراحل کے لئے مکمل راہنمائی دی جائے گی۔

اپلائی کرنے کا لنک درجِ ذیل ہے :
https://turkiyeburslari.gov.tr

دیر نہ کریں، یہ ایک کارِ خیر ہے آپ کے بچے اپلائی نہیں کر سکتے تو دوسرے جان پہچان والے طلبہ کو اس کی طرف متوجہ کریں۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں سائنسز، آرٹس کے علاوہ میڈیکل سائنسز، لاء ، کامرس و ٹیکنالوجی جیسے پروفیشنل مضامین بھی شامل ہیں۔

اگر کسی مشورے کی یا کسی مرحلے میں مزید راہنمائی کی ضرورت ہو تو آپ اپنی معلومات لکھ کر ان بکس میں بات کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اپلائی کی آخری تاریخ 20 فروری 2020ء ہے۔ اس تاریخ سے پہلے پہلے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں