فلوریڈا:
فلوریڈا کے ایک گھر کے پائیں باغ میں برسوں سے رکھا شوپیس اصل میں دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے بم کا ایک گولہ نکلا۔
اس کی اطلاع ملتے ہی امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے گھر جاکر توپ کے ایک گولے کو وہاں سے ہٹایا جو ویرو بیچ نامی علاقے کے مضافات میں موجود تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے اس بم کی جسامت دو فٹ تک تھی۔ پیٹرک ایئرفورس بیس سے وابستہ اسلحے کے ماہرین نے اسے مہارت اور احتیاط سے وہاں سے ہٹایا۔