کورونا وائرس مغربی ممالک

کورونا وائرس: مغربی ممالک میں زیادہ ہلاکتوں کا سلسلہ برقرار

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کورونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 33,966 ہوچکی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں(10,779) ہوئیں، اس اعتبار سے دوسرے نمبر پر سپین(6,803)، تیسرے پر چین(3,300)، چوتھے پر ایران(2,640)، پانچویں پرفرانس(2,606)، چھٹے پرامریکا(2,484)، ساتویں پر برطانیہ (1,228)، آٹھویں پرنیدرلینڈ(771)، نویں پرجرمنی (541)اور دسویں پربلجئیم(431) ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ ہلاکتیں سپین میں(821)ہوئیں، دوسرے نمبر پر اٹلی(756)، تیسرے پر فرانس(292)، چوتھے پر امریکا(264)، پانچویں پر برطانیہ (209)، چھٹے پر نیدرلینڈ(132)، ساتویں پرایران(123)، آٹھویں پر جرمنی(108)، نویں پر بلجئیم(78) اور دسویں پرسوئٹزرلینڈ (36) ہے۔ چین میں گزشتہ روز پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کے اعدادوشمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ وائرس اب زیادہ تر مغربی ممالک ہی کو شکار کررہاہے، دنیا کے باقی ممالک زیادہ معرض خطر میں نہیں ہیں۔ باقی دنیا میں متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی کافی حد تک کم اور سست رو ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں