ارطغرل غازی

پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت، مجسمے نصب

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جویریہ ریاض :

پاکستان ٹیلی ویژن کے یوٹیوب چینل پر پہلے دو ماہ میں 58 ملین سے زائد افراد ترک ڈرامہ ”ارطغرل غازی“ کی اردو ڈبنگ کے ساتھ پہلی قسط دیکھ چکے ہیں۔

یہ ڈرامہ پاکستان میں اس وقت مقبول ہوا جب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس کی تعریف کی اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”اس سیریز کو دیکھنے سے اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کو فروغ ملے گا ۔“

چنانچہ اس سال اپریل میں اس ڈرامہ کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پی ٹی وی پہ نشر کیا گیا۔ اب اس کے پورے پاکستان میں 250 ملین سے زیادہ ویوورز ہیں۔

ارطغرل غازی کا مجمسہ، لاہور، پاکستان

یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ سلطنت عثمانیہ کے عظمت رفتہ کی یاد میں پاکستان میں ارطغرل غازی کے مجسمے نصب کیے جا رہے ہیں ۔

لاہور میں مرغزار کالونی کے صدر شہزاد چیمہ سلطنت عثمانیہ سے بہت متاثر ہیں۔ انھوں نے گھر میں ایک لائبریری بنا رکھی ہے جس میں مسلم تاریخ کی کتابوں کا مجموعہ رکھا ہے۔ انھوں نےارطغرل غازی کا سات فٹ کا مجسمہ ایک چوک پر نصب کرایا اور اس چوک کو ارطغرل غازی کے نام سے منسوب کیا ۔

ارطغرل غازی اور مجمسہ

وہ کہتے ہیں کہ اس اقدام کا مقصد اپنی نوجوان نسل میں اسلام کے صحیح نظریے کو فروغ دینا اور ان میں اپنے آباو اجداد اور ان کی عظیم تاریخ کے بارے میں جاننے کےلئے دلچسپی پیدا کرنا ہے تا کہ انھیں اندازہ ہو کہ کس طرح ان عظیم مسلم ہیروز نے مخالف قوتوں کو اپنے ایمان کی طاقت سے پچھاڑا اور اسلام کا نام سربلند کیا۔

لاہور کے شہریوں نے مجسمہ نصب کرنے والے اقدام کو بہت سراہا ۔ اب مختلف شہروں سے لوگ اس کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصویریں بنانے کےلیے آتے ہیں اور اس کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں